Latest News

عمر خالد اور خالد سیفی کو عدالت نے ایک معاملے میں کیا بری، لیکن فی الحال نہیں ملے گی رہائی۔


نئی دہلی: دہلی کی ککڑڈوما عدالت نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے سابق طلباء لیڈر عمر خالد اور خالد سیفی کو دہلی فسادات کے ایک معاملے میں بری کر دیا ہے۔ ان دونوں کو فروری 2020 میں راجدھانی دہلی کے چاند باغ علاقے میں پتھراؤ کے معاملے میں ضمانت مل گئی لیکن دوسرے معاملے میں وہ جیل میں ہیں۔ دہلی پولیس نے ان کے خلاف یو اے پی اے کے تحت کارروائی کر رکھی ہے۔
دراصل ان دونوں کے خلاف دہلی فسادات کے سلسلے میں ایک پولیس کانسٹیبل کے بیان کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ 24 فروری 2020 کو چاند باغ پلیا کے قریب جمع ایک بڑی بھیڑ نے پتھراؤ کیا تھا۔ اس پتھراؤ کے دوران خالد سیفی اور عمر خالد کے نام بھی شامل کیے گئے۔ تاہم، عدالت نے پایا کہ ان دونوں کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے جس کی بنیاد پر عدالت نے انہیں اس معاملے میں بری کر دیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر