Latest News

مولانا فخرالدینؒ احمد اور مولانا حفظ الرحمنؒ سیمینار کے موقع پر اکابر علماء کے ہاتھوں خطبات مجاہد ملت، نقوش مجاہد ملت، مجاہد ملت سیرت و کارنامے کتابوں کی رسم اجراء۔

نئی دہلی:  صدسالہ تقریبا ت کے تحت جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام مدنی ہال صدر دفتر جمعیۃ علماء ہند میں جمعیۃ کے سابق صدر حضرت مولانا فخرالدین احمد مرادآبادیؒ او حضرت مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی ؒ سابق ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کی خدمات و قربانیوں پر دورروزہ سیمینار کی تیسری نشست میں شام کو تین اہم کتابوں کا اجرا عمل میں آیا۔ ان میں ایک کتاب ’خطبات مجاہد ملت‘ اور’ نقوش مجاہد ملت ‘( دو جلد) مرتبہما مفتی محمد عفان منصورپوری ، اسی طرح فاروق ارگلی کی کتاب مجاہد ملت حضرت مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی ؒ سیرت و کارنامے کی رسم اجرا عمل میں آئی ، یہ ساری کتابیں صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی نگرانی میں جمعیۃ نے شائع کی ہیں ۔ 
 ان کتابوں کی رسم اجرا ، مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی مہتمم دارالعلوم دیوبند، امیر الہند مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند، جانشین فدائے ملت مولانا محمود اسعد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند، مولانا محمد سلمان بجنوری نائب صدر جمعیۃ علماء ہند ،ڈاکٹر سعود عالم قاسمی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی،پروفیسر شریف حسین قاسمی، نائب امیر الہند مولانا مفتی سید محمد سلمان منصورپوری ، مولانا بدرالدین اجمل قاسمی صدر جمعیۃ علماء ا ٓسام،ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند مولانا حکیم الدین قاسمی ، ممتاز عالم دین مولانا ندیم الواجدی فاروقی ارگلی، مولانا سید مفتی سید محمد عفان منصورپوری کے وغیرہ کے ہاتھوں عمل میں آئی۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر