Latest News

معاشرہ میں پھیلی برائیوں کا خاتمہ ہر شخص کی ذمہ داری، جمعیۃ علماء کے اجلاس میں مولانا اشہد رشید کا خطاب، منشیات کی روک تھام اور تعلیم کے تئیں بیداری کے لئے لیا حلف۔

مظفر نگر: سمیر چودھری۔
جمعیة علماءہند کے صوبائی صدر مولانا سید اشہد رشیدی نے مغربی اتر پردیش کے ضلع صدور اور ضلع جنرل سکریٹریوں کا ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد کرکے معاشرے میں پھیلی برائیوں کو ختم کرنے کے لیے اصلاح معاشرہ مہم کو بھرپور طریقے سے چلانے کا حلف دلایا۔ اجلاس کا انعقاد انبا وہار میں واقع مدرسہ چراغیہ محمد مظفرنگر میں کیا گیا۔جس میں میرٹھ، سہارنپور، باغپت، شاملی، غازی آباد، بلند شہر، ہاپوڑ کے ضلع صدور اور ضلع جنرل سکریٹریوں نے شرکت کی۔ ضلع مظفر نگر کے جنرل سکریٹری مولانا مکرم علی قاسمی نے اجلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ریاست بھر میں اصلاح معاشرہ سماجی اصلاح کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو معاشرے میں پنپتی ہوئی برائیوں کو ختم کرنے کے لیے کام کریں گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مولانا حبیب اللہ مدنی نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتیں سماج میں نفرت کے بیج بو رہی ہیں اور ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ہم سب کو مل کر ان کے منصوبوں کو ناکام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات نے نوجوانوں کو برباد کر دیا ہے۔ نوجوانوں کو منشیات سے روکنا ہوگا ان کو تعلیم کے تئیں بیدار کرنا ہے۔اجلاس میں بچوں کے موبائل کے غلط استعمال کے بارے میں تفصیل سے بات کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ لڑکے اور لڑکیاں دوران تعلیم موبائل کا استعمال نہ کریں اور صرف تعلیم حاصل کرنے پر توجہ دیں۔اجلاس کی صدارت کر رہے ریاستی صدر مولانا سید اشہد رشیدی نے کہا کہ ریاست بھر میں اصلاح معاشرہ کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں جو معاشرے میں پنپتی ہوئی برائیوں کو دور کرنے کے لیے کام کریں گی۔مولانا اشہد رشیدی نے کہا کہ جمعیة علماءکے کارکنان اس کام کو آخرت کا کام سمجھ کر سرانجام دیں گے۔ ریاست کو آٹھ زون میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، مولانا موصوف کی دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا۔ س موقع پر مفتی عطاءالرحمن سہارنپور، حافظ شیر دین بڈھانہ، حکیم امید علی مظفرنگر، مفتی مستقیم ہاپوڑ،مولانا زبیر رحمانی مظفرنگر،مولانا عباس میرٹھ، مولانا طاہر مظفرنگر، قاری انوار میرٹھ، مولانا شکیل سردھنہ، مولانا دلشاد باغپت، حاجی عبدالعزیز لونی، مفتی فیض الدین لونی،مفتی ایوب قاسمی ہاپوڑ، مفتی راشد گوتم بدھ نگر، مفتی عبدالقادر قاسمی کھتولی، مولانا ایوب شاملی، مولانا عبدالخالق، مولانا اسعد حقانی سہارنپور، مفتی خالد غازی آباد، مفتی تصور بلند شہر، مولانا ارشد شاملی، محمد آصف قریشی بڈھانوی وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر