Latest News

ملک میں فتنۂ گوہر شاہیت عروج پر، اس فتنہ سے واقفیت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، مرکز تحفظ اسلام ہند کے زیر اہتمام ”پانچ روزہ آن لائن تربیتی ورکشاپ بعنوان فتنۂ گوہر شاہیت“، برادران اسلام سے شرکت کی اپیل۔

بنگلور: پریس ریلیز۔ یہ دور فتنوں کا دور ہے، اور آج جگہ جگہ فتنوں کی کثرت ہورہی ہے اور نئے نئے ایمان سوز ارتدادی فتنے جنم لے رہے ہیں، کچھ فتنے تو وہ ہیں جس سے ہماری دنیا خراب ہوتی ہے اور کچھ فتنے وہ ہیں جن سے ہمارا ایمان اورآخرت خراب ہوجاتی ہے۔ انھیں فتنوں میں سے ایک فتنہ ”فتنۂ گوہر شاہی“ یعنی ”ریاض احمد گوہر شاہی کا فتنہ“ بھی ہے، جو مہدی، عیسیٰ، نبوت اور خدائی کا جھوٹا دعودیدار ہے، جو اس وقت ہمارے ملک میں بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے اور لوگ اس سے ناواقف ہونے کی وجہ سے مرتد ہوکر ایمان کا دامن چھوڑ رہے ہیں۔ خاص کر سوشل میڈیا کے ذریعے فتنۂ گوہر شاہی اپنی زہرناکی پھیلا رہا ہے، اور بہت سارے اہل علم اور دانشور حضرات بھی اس فتنے کی خطرناکی اور سنگینی سے ناواقف ہیں۔ ایسے حالات میں فتنوں بالخصوص جھوٹے مدعیان نبوت، دعویداران مہدویت اور منکرین ختم نبوت کے فتنوں سے بالخصوص فتنۂ گوہر شاہیت سے آگاہی حاصل کرنا اور امت کو اُن سے خبردار کرنا ہمارے ایمانی تقاضوں اور دینی فرائض میں سے ہے۔ اسی کے پیش نظر مرکز تحفظ اسلام ہند اپنے سرپرستاں جانشین امام اہل سنت حضرت مولانا عبد العلیم فاروقی صاحب مدظلہ، خادم القرآن حضرت مفتی افتخار احمد قاسمی صاحب مدظلہ اور شیخ طریقت حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب مدظلہ کی زیر سرپرستی 20؍ دسمبر 2022ء بروز منگل سے 24؍ دسمبر 2022ء بروز سنیچر تک ”05؍ روزہ آن لائن ورکشاپ بعنوان فتنۂ گوہر شاہیت“ منعقد کرنے جارہی ہے۔ یہ کلاسس آن لائن زوم پر روزانہ رات 9؍ بجے سے 10؍ بجے تک منعقد ہونگے۔ جس میں ملک کی ممتاز شخصیت، مجاہد ختم نبوت حضرت مولانا محمد ارشد علی قاسمی صاحب دامت برکاتہم (سکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھراپردیش) کا درس ہوگا۔ اس ورکشاپ میں فتنۂ گوہر شاہیت کا تعارف، حالات، خاندانی پس منظر، اسکے جھوٹے دعوے و کفریہ عقائد اور گمراہ کن نظریات اور صراط مستقیم، انکا شرعی حکم اور اسکے رد و تعاقب کا طریقہ کار وغیرہ پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی، لہٰذا آپ تمام حضرات سے درخواست ہیکہ اس اہم ورکشاپ میں شریک ہوکر اس فتنہ سے واقفیت حاصل کریں اور اپنے اہل و عیال دوست واحباب اور اطراف و اکناف کے لوگوں کے ایمان کی حفاظت کریں، رجسٹریشن کیلئے ان نمبرات
8495087865
8884113219
8553438301
9666009943
 پر رابطہ قائم کریں، رجسٹریشن کی فیس ایک سو روپے ہے، ورکشاب کے اختتام پر ایک عمومی عظیم الشان اجلاس عام بھی منعقد کیا جائے گا اور تمام شرکاء کو اعزازی سند سے بھی نوازا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر