Latest News

ساورکر کی تصویر کرناٹک کے اسکولوں میں لگانے کی تیاری۔

بیلگاوی: بیلگاوی سوورنا ودھانا سودھا میں ساورکر کی تصویرکی کامیابی کے ساتھ نقاب کشائی کرنے کے بعد، حکمراں بی جے پی اب ریاست کے تمام اسکولوں میں ‘مجاہد آزادی’کی تصویریں لگانے کی تیاری کر رہی ہے۔خبررساں ایجنسی آئ اے این ایس کے مطابق کنڑ اور ثقافت کے وزیر وی سنیل کمار نے یہ بات کہی کمار نے سوورنا سودھا کے اسمبلی ہال میں ساورکر کی تصویر لگانے کے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپوزیشن کانگریس پارٹی کے اس کی مخالفت نہ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
کانگریس لیڈروں کو 75 سال بعد علم ہوا ہے۔ وہ ایسا برتاؤ کر رہے ہیں جیسے وہ ساورکر کے لیے اب نرم گوشہ رکھتے ہیں،‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سرحدی تنازعہ کے معاملے میں کنڑ لوگوں کے جذبات کو ترجیح دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔
ساورکر کی تصویر ملک کی عظیم شخصیات کی ان سات تصاویر میں سے ایک تھی جو اسمبلی ہال میں لگائی گئی تھیں۔ تقریب کانگریس قائدین اور قانون سازوں کی غیر موجودگی میں انجام پائی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر