Latest News

مفتی آس محمد گلزار قاسمی کے صاحبزادے حافظ عبدالحق نے محض 9 سال کی عمر میں قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی۔

میرٹھ: محبوب الحسن مظفر نگری۔
 قرآن کریم سب سے عظیم  اور سب سے بڑا معجزہ یہ ہے کہ اس کے کروڑوں حفاظ کرام دنیا بھر میں موجود ہیں اور انتہائی کم عمر کے بچے اسے اپنے سینے میں محفوظ کرلیتے ہیں۔ ایسے ہونہار بچوں کی فہرست میں حافظ عبدالحق نے بھی اپنا نام شامل کرلیاہے جنہوں نے محض 9  سال کی مختصر عمر میں قرآن کریم حفظ مکمل کرنے کا شرف حاصل کرلیاہے۔
حافظ عبدالحق معروف عالم دین و مہتمم مدرسہ بیت العلوم گوکل پور کمال پور میرٹھ مولانا مفتی آس محمد گلزارقاسمی (ایم اے)  کے بیٹے ہیں حافظ عبدالحق کی 2014 میں ولادت ہوئی تھی حافظ عبدالحق نے 5 اکتوبر 2020 میں حفظ قرآن کا آغاز کیاتھا اور گزشتہ روز  20 جنوری 2023 کو انہوں نے اپنے استاذ قاری اسماعیل صاحب و اپنے والد محترم کے زیرتلامذہ حفظ قرآن کریم مکمل کرلیا۔  والدمحترم نے از خود بسم کرایا تھا۔ حافظ عبدالحق کی تعلیم وتربیت میں ان کے والدین اور دیگر اہل خانہ کا خصوصی رول رہاہے۔ 
اس موقع پر نمائندہ نے جب حافظ عبدالحق سے گفتگو کی تو پہلے انہوں نے تجوید کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت کی۔ بعد ازاں انہوں نے کہا کہ مجھے یہ ذوق ہمارے گھر میں ہمارے والدین کے دینی جذبے کو دیکھ کر پیدا ہوا۔ میرے والد ماجد مولانا آس محمد اور میری والدہ ماجدہ جن کی کاوشوں محنتوں اور دعاؤں کے ثمرے میں اللہ پاک نے مجھے حفظ قرآن کی دولت سے مالا مال کیا اور مجھے قرآن حفظ کرنے میں بالعمل تعاون کیا۔
نمائندے نے اس سلسلے میں جب مولانا آس محمد سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ قرآن کو سیکھنا اور سکھانا ہر مسلمان کیلئے ضروری ہے لیکن میں نے اپنے بیٹے کو قرآن پاک کا حفظ کرایا ہے یہاں میری اپنی کوشش سے زیادہ بچے کی محنت اور دلچسپی رہی ہے۔  جس میں اللہ نے اسے کامیابی سے ہم کنار فرمایا انہوں نے کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ نے میرے بیٹے کو اپنا کلام حفظ کرنے کی سعادت نصیب فرمائی۔
9 سال کی عمر میں حفظ مکمل کرنے پر اہل خانہ اور رشتہ داروں کے علاوہ تمام اساتذہ کرام مفتی خالد، مولانا محمد وکیل، مفتی عبدالقادر، قاری فہیم، قاری شعیب،  ماسٹر زبیر، ماسٹر شاہد، قاری عبدالحسیب، قاری نزاکت علی، قاری الیاس سمیت متعدد دوستوں اور احباب نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بچے کی کامیابی اور روشن مستقبل کی دعاؤں سے نوازا ہے اور ان کے والد محترم مولانا مفتی آس محمد گلزارقاسمی (ایم اے)  کو بچے کی حسن تربیت پر خصوصی مبارکباد دی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر