Latest News

مسلح انقلابیوں کے رول پر امیت شاہ کو لکچردینے کی ضرورت نہیں: تشارگاندھی۔

کوہی کوڈ: مہاتماگاندھی کے پڑپوتے تشارگاندھی نے کہا ہے کہ مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کو ملک کی جدوجہد آزادی میں مسلح انقلابیوں کے رول کے تعلق سے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ”باپو“ نے خود ان کا رول تسلیم کیاتھا۔ امیت شاہ نے حال میں کہاتھا کہ جدوجہد آزادی میں تحریک عدم تشدد کا صرف ایک قسم کا بیانیہ تعلیم‘ تاریخ اور لیجنڈس کے ذریعہ تھوپاجارہا ہے جبکہ ہندوستان کی آزادی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ تھی۔ مسلح انقلابیوں نے بھی اس میں اپنا حصہ ڈالاتھا۔تشارگاندھی نے جمعہ کے دن کیرالا لٹریچرفیسٹول(کے ایل ایف) کے جاریہ چھٹویں ایڈیشن میں کہا کہ ہمیں کوئی ضرورت نہیں ہے کہ کوئی امیت شاہ ایسی باتیں کرے۔امیت شاہ کو یہ باتیں اس لئے کہنی پڑرہی ہیں کہ ان کے پاس ان کے تعلق سے یا ان کی آئیڈیالوجی کے تعلق سے کہنے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے۔ باپو نے خودماناتھا کہ آزادی صرف ان کی کوششوں سے نہیں ملی۔ مہاتماگاندھی نے ہرایک کو اس کا کریڈٹ دیاتھا۔ انہوں نے نیتاجی(سبھاش چندربوس) کی خدمات کو بھی تسلیم کیاتھا۔اپنی نئی کتاب ”دی لاسٹ ڈائری آف کستور‘ مائی با“ کے تعلق سے تشارگاندھی نے کہاکہ باپو‘کسی اور کی طرح عام انسان تھے۔ اسی لئے انہوں نے اپنی کتاب میں باپو کو مہاتمانہیں لکھا ہے۔ کے ایل ایف ایشیاء کا ایک سب سے بڑا ادبی میلہ کہلاتا ہے۔ اس میں کئی ممتازادبی شخصیتیں سینئر سیاستداں‘تاریخ داں‘ فلمی شخصیتیں‘سفارتکار اور فنکارحصہ لے رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر