Latest News

ماگھ میلہ میں اسلامی کتابیں فروخت کرنے پر تین افراد گرفتار۔

الہ آباد:  پریاگ راج پولس کی ایک مشترکہ ٹیم نے اسلامی کتابیں فروخت کر نے والے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کمشنریٹ پریاگ راج میڈیا سیل سے موصولہ اطلاع کے مطابق گرفتار ملزموں میں محمود حسن غازی ولد مرحوم محمد احسن ، محمد مونس عرف آشیش کمار گپتا ولد شیو کمار گپتا اور سمیر عرف نریش کمار سروج ولد انجہانی دلارے کو اسلامی کتابوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے بتایا کہ مرکزی ملزم محمود حسن غازی پغام وحدانیت کا صدر ہے۔ وہ اس وقت پریاگ راج کے ایک مدرسہ استاد ہے ۔ وہ اسلامی کتابوں کی اشاعت کرتے ہیں اور تبلیغ کا فریضہ انجام دیتے ہیں ۔ ۔ ملزم نے بتایا کہ محمد مونس ایس آئی او مشرقی یوپی کا زونل سکریٹری ہے۔ سمیر اس کا سر گرم ممبر ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر