Latest News

آر ایس ایس رہنماء جلد کرینگے علمائے دیوبند و بریلی سے ملاقات۔

نئی دہلی: آر ایس ایس نے مسلم نمائندوں سے ملاقات کا سلسلہ دراز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خبر کے مطابق سنگھ کے سینئر عہدیدار آنے والے دنوں میں دیوبند اور بریلی کے علما سے ملاقات کریں گے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ کس سطح کے لیڈر وعلما اس میں شریک ہوں گے ،بہرحال اس ملاقات کو بہت خاص سمجھا جارہا ہے کیونکہ دونوں فریق مختلف متنازعہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ آرایس ایس کے ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی ہے۔اس سے قبل مختلف مذہبی جماعتوں جن میں جمعیتہ علما ہندکے دونوں گروپوں ،جماعت اسلامی ہند ودیگر کے ساتھ دہلی میں میٹنگ ہوچکی ہے اس ملاقات میں سنگھ نے اپنا ایجنڈہ واضح کردیا تھا کہ اس کو کاشی اور متھرا چاہیے دوسری طرف مسلم نمائندو ں نے اپنا موقف رکھا تھاامراجالا آن لائن پر شائع خبر کے مطابق اس ملاقات کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی ہے۔ اس کا فیصلہ دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ کیرالہ میں سینئر مسلم رہنماؤں کے ساتھ بھی ایک میٹنگ ہوئی ہے۔قابل ذکر ہےگزشتہ دنوں سرکردہ مسلم لیڈر کوچین میں جمع ہوئےتھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر