Latest News

ہلدوانی معاملے میں کانگریس سپریم کورٹ پہنچی، ۵؍ جنوری کوسماعت۔

نئی دہلی: ہلدوانی کے متاثرین کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ آج سینئر ایڈوکیٹ سلمان خورشید نے اس معاملے میں متاثرین کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا. 
سپریم کورٹ نے دو دن بعد یعنی (5 جنوری) تاریخ دی ہے، ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہلدوانی کے کانگریس ایم ایل اے سمیت ہرد یش، دیویندر یادو اور اتراکھنڈ کانگریس کے انچارج اس معاملے میں مسلسل لوگوں کے ساتھ ہیں اور یہی لوگ سارا معاملہ لے کر سپریم کورٹ گئے ہیں۔
واضح ہو ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ یہ ریلوے کی زمین ہے اور ‘غیر مجاز قابضین’ کو بے دخل کیا جائے اس فیصلے سے چار ہزار سے زائد پر یوا روں کے گھروں پر بلڈوزر چلے گا اور یہ سب بے گھر ہوجائیں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر