Latest News

جموں کشمیر میں راہل گاندھی کا انتظامیہ پر سیکورٹی میں کوتاہی کا الزام۔

سری نگر: کانگریس رہنما اور ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی نے جمعہ کے روز جموں و کشمیر انتظامیہ پر قاضی گنڈ میں سیکورٹی میں بڑی کوتاہی کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ 'سکیورٹی کے پختہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے میرے ذاتی سکیورٹی گارڈز نے پیدل چلنے کی اجازت نہیں دی۔ راہل گاندھی نے اننت ناگ کے ڈاک بنگلو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر انتظامیہ پر سیکورٹی میں بڑی کوتاہی کا الزام لگایا۔ راہل گاندھی نے کہاکہ 'ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس والے نہیں تھے، میرے سیکورٹی والوں نے مجھے آگے نہ جانے کا مشورہ دیا، مجھے اپنی یاترا منسوخ کرنی پڑی۔ انہوں نے کہاکہ 'ہم نے جیسے ہی ٹنل کراس کیا تو وہاں پر میرے استقبال کے لیے کافی ہجوم تھا، لیکن ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک بھی پولیس اہلکار موجود نہیں تھا۔ میرے سیکورٹی گارڈز نے مجھے آگے نہ چلنے کا کا مشورہ دیا۔ میرے لیے سیکیورٹی گارڈز کے مشورے کے خلاف جانا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'اب میں پُرامید ہوں کہ مستقبل کے پروگراموں کے لیے حفاظتی انتظامات پختہ ہوں گے۔ وہیں اے آئی سی سی انچارج رجنی پاٹل نے ٹویٹ کیاکہ جے کے انتظامیہ راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا کو سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے بتایا کہ راہل گاندھی کو جمعہ کے روز 11 کلومیٹر پیدل چلنا تھا، لیکن بمشکل 500 میٹر چلنے کے بعد انہیں واپس جانا پڑا۔ کانگریس کے ایک اور سینیئر لیڈر نے کہاکہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ہمیں یاترا کو عارضی طور پر روکنا پڑا۔ اس سے پہلے کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا تھا کہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران سکیورٹی میں کوتاہی ہوئی ہے۔ ہمیں سیکورٹی نہیں مل رہی ہے۔ ایسے میں ہم راہل گاندھی کو اس طرح آگے نہیں بڑھنے دے سکتے۔ انہوں نے کہاکہ اگر راہل گاندھی جانا بھی چاہیں تو ہم انہیں آگے نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سینئر سکیورٹی افسران کو یہاں آنا چاہیے۔ کانگریس نے کہاکہ جب تک سکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی تب تک وہ آگے نہیں بڑھیں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر