Latest News

دھیریندر شاستری کا بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کا دعویٰ۔

رائے پور:  چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور کے گوڑیاری میں جاری رام کتھا پاٹھ کے دوران باگیشور دھام کے دھیریندر شاستری نے نیتاجی سبھاش چندر بوس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا۔ جب نیتاجی سبھاش چندر بوس نے ملک کی آزادی کے لیے لڑائی لڑی اور انہوں نے یہ نعرہ دیا تھا کہ تم مجھے خون دو میں تمہیں آزادی دوں گا، لیکن آج ہمیں ضرورت ہے ہندو راشٹر بنانے کی۔ دھیریندر شاستری نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آج میں ایک نعرہ دیتا ہوں، تم میرا ساتھ دو میں تمہیں ہندو راشٹر دوں گا۔ دھیریندر شاستری نے مزید کہا کہ تمام سناتن دھرم کے لوگ ایک ہوجائیں اور اس کے لیے ایک ساتھ آگے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ چمتکار کیا ہے تو سن لو پہلا چمتکار آج بھارت کے ہندو ایک ہورہے ہیں۔ دوسرا چمتکار دیکھنا ہو تو باگیشور دھام آجائیں، تیسری بات تم میں اگر ایک بوند بھی سناتنی ہے تو تم میرا ساتھ دو میں تمہیں ہندو راشٹر دوں گا۔سناتن اتحاد کے لیے جوش و جذبے سے بھرے دھیریندر شاستری نے کہا کہ نہ میں سیاست داں بننا چاہتا ہوں، نہ میری کوئی پارٹی ہے اور نہ ہی میں کسی پارٹی کی حمایت کروں گا۔ اگر یہ تنازع ہے تو اسے بنے رہنے دینا چاہیے۔ ہمیں ایک ہونا ہے بھارت کے تمام سنت ہمارے ساتھ ہیں۔ یہی ہماری خوش قسمتی ہے۔ چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں 17 جنوری تا 23 جنوری تک رام کتھا پاٹھ کا اہتمام کیا گیا ہے، یہ کتھا باگیشور دھام کے دھیرج شاستری کے ذریعے کی جارہی ہے۔ اس دوران دھیرج شاستری مسلسل سناتن دھرم کے ساتھ لوگوں کو آنے کی اپیل کررہے ہیں۔ ساتھ ہی ہندو راشٹر کے لیے آواز بھی اٹھا رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر