Latest News

جامعہ ازہر کا نیدرلینڈ اور سویڈن کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل۔

قاہرہ: نیدرلینڈ اور سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر مصر اور عالم اسلام کی معروف جامعہ قاہرہ کی الازہر یونیورسٹی نے مذمت کرتے ہوئے ان ممالک کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا۔ڈان میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں مذہبی کتابوں کو نذر آتش کرنے جیسی نفرت انگیز کارروائیوں کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔الازہر یونیورسٹی کی جانب سے بیان میں مطالبہ کیا کہ قرآن پاک کی حمایت میں تمام مسلم ممالک متحد رہیں۔بیان میں کہا گیا کہ سویڈن اور نیدرلینڈ نفرت انگیز اور وحشیانہ جرائم کو آزادی اظہار رائے کے نام پر تحفظ دے رہے ہیں‘ دونوں ممالک سے‘جواب’طلب کیا جائے۔قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف گزشتہ روز اقوام متحدہ میں او آئی سی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت پاکستان نے کی تھی۔اجلاس کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ایسے واقعات اسلاموفوبیا، نسل پرستی، منفی دقیانوسی تصورات کا مظہر ہیں۔او آئی سی نے اپنے بیان میں بین الاقوامی برادری کو یاد دہانی کرائی کہ اس طرح کے نفرت انگیز اقدامات بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزی ہیں۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے کہا کہ اسلامو فوبیا ایک حقیقت ہے اور اس کے خلاف ہمیں مل کر سامنا کرنے کی ضرورت ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر