Latest News

رام چرت مانس میں کوڑاکچرا صفائی کی ضرورت، بجٹ اجلاس کے دوران بہار کے وزیرتعلیم نے پھر انگلی اٹھائی۔

پٹنہ: بہار کے وزیر تعلیم ڈاکٹر چندر شیکھر نے ایک بار پھر رام چرت مانس پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے بجٹ اجلاس کے دوران اسمبلی کے باہر کہا کہ میں اپنے پرانے بیان پر قائم ہوں۔ رام چرت مانس میں کافی کوڑا کچرا ہے جسے صاف کرنے کی ضرورت ہے۔دینک بھاسکر کی خبر کے مطابق نہوں نے رام چرت مانس کی ایک اور چوپائی پر سوال اٹھایا ۔اس سے پہلے بھی ڈاکٹر چندر شیکھر نے منوسمرتی اور رام چرت مانس کو سماج میں نفرت پھیلانے والی کتابیں قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا- رام چرت مانس عورتوں،دلتوں اور پچھڑوں کو تعلیم حاصل کرنے سے روکتا ہے ۔ اس بیان کے بعد بہار سے لے کر اتر پردیش تک سیاست گرم ہوگئی ہے۔ جے ڈی یو جو کہ گرینڈ الائنس کا حصہ ہے وزیر تعلیم کے بیان کی مخالفت کر رہا ہے۔جے ڈی یو نے وزیر تعلیم کے تازہ بیان کو سستی تشہیر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان میں ہمت ہے تو وہ دوسرے مذاہب پر سوال اٹھائیں ۔وزیر تعلیم نے موبائل نکال کر وہ چوپائی پڑھی جس میں قابل اعتراض باتیں کہی گئی ہیں۔ اور پھر صحافیوں سے پوچھا کہ اس پر ان کا کیا کہنا ہے؟ اگر تاڑنا ککا مطلب شکشا ہے تو اسے ہر جگہ تبدیل کیوں نہیں کیا گیا؟ صرف ایک جگہ لیتا پوتی کی گئی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر