Latest News

ترکیہ میں زلزلے کا تازہ جھٹکا، ایک ہلاک، ۱۱۰ زخمی، کئی عمارتیں منہدم، ۳۲ افراد بچالیے گئے۔

انقرہ:  ترکی جو تین ہفتے قبل بڑے زلزلوں سے لرز اٹھا تھا، یہاں آج پیر کو ایک اور زلزلہ آیا جس کی شدت 5.6 تھی۔ ملاطیہ ریاست کے یسیلیورٹ شہر میں آج آنئے زلزلہ میں ایک شخص کی موت اور ۱۱۰دیگر زخمی ہوئے۔ اس بات کا انکشاف ترکی کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے کیا۔ زلزلے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو باہر نکال کر ہاسپٹل پہنچایا گیا۔حالیہ زلزلوں کی وجہ سے کئی مکانات منہدم ہو گئے ہیں اور کچھ دوسری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پیر کے زلزلے سے پہلے ہی تباہ ہونے والے مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ تقریباً ۲۵عمارتیں گر گئیں۔ شہر میں چار منزلہ عمارت کے ملبے تلے باپ بیٹی دب گئے۔ ریسکیو ٹیمیں انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔ترکیہ محکمہ آفات و ہنگامی حالات ' AFAD' کے سربراہ یوسف سزیر نے کہا کہ زلزلہ ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق دن 12 بج کر 4 منٹ پر آیا اور اطراف کے اضلاع میں بھی محسوس کیا گیا ہے۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 6,96 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔یوسف سزیر کے مطابق زلزلے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا اور زخمیوں کی تعداد 110 ہے۔32 افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے اور دو منہدم عمارتوں کے ملبے پر تلاش کا کام جاری ہے۔علاقے میں ضمنی جھٹکوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر