Latest News

مسلمانان عالم قرآن سے اپنی وابستگی کو مستحکم کریں : مولانا عصمت اللہ رحمانی، آل بنگال مسابقہ میں دارالعلوم اسراریہ سنتوشپور کے طالب علم نے حاصل کی پہلی پوزیشن۔

قرآن اللہ کا کلام ہے جو بنی نوع انسان کی رشد و ہدایت کے لئےآخری پیغمبر حضرت محمد مصطفےٰ  ؐ پر نازل ہوا۔جب تک قرآن کے ساتھ مسلمانوں کا رشتہ مضبوط رہا اس وقت تک کامیابی کی منزلیں ان کے قدم چومتی رہیں لیکن جب قرآن سے ان کا تعلق کمزور ہوگیا تو ناکامیوں اور محرومیوں نے ہر چہار جانب سے انہیں گھیر لیا ،وقت کا تقاضا ہےکہ مسلمانان عالم پھر قرآن سے اپنی وابستگی مستحکم کریں۔
ان خیالات کا اظہاربزرگ عالم دین خیرو لین مسجد کے امام و خطیب مولانا عصمت اللہ رحمانی نے دارالعلوم اسراریہ سنتوشپور میں تکمیل قرآن کریم کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔انہو ں نےوالدین سےنئی نسل کو قرآن کریم سے جوڑنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے اس حوالے سے دارالعلوم اسراریہ سنتوشپورکی کارکردگی قابل اطمینان ہے، اس موقع پر ایلیٹ روڈ ،داروغہ بستی مسجد کے خطیب مفسر قرآن مولانا عبد السبحان ندوی نے کہا کہ مسجد عبد الحمید پارک سرکس میں امام عیدین قاری فضل الرحمان کی صدارت اور ادارہ کے ذمہ دار مولانا ندیم ندوی کی سربراہی میں ہونے والے آل بنگال مسابقہ ٔ قرآن ِکریم میں اول پوزیشن حاصل کرنے والا طالب علم حافظ محمد سفیان بن مولانا غلام ربانی عمر کے لحاظ سے چھوٹا ہے لیکن اسے بہترین قرآن یاد ہے مزید یہ کہ اس سے پہلے بھی اس مدرسہ کے طلبہ کولکاتاوبنگال اور آل انڈیا سطح کے کئی مسابقوں میںپوزیشن حاصل کرکے مدرسہ کا نام روشن کرچکے ہیںیقیناَ اس کامیابی کے پیچھے فعال مہتمم مولانا نوشیر احمد اورباصلاحیت اساتذہ کی محنتیں ہیں مولانا ندوی نے مزید کہا کہ مدرسہ ھٰذا کے بچوں کا قرآن سننے کے بعد یہ اندازہ ہوا کہ بچوں کو بہترین یاد داشت کے ساتھ بہت سی معلومات مثلاََ سورہ مکی ہے یا مدنی،رکوع،آیات ،تجوید ،مخارج اورقواعد  وغیرہ تفصیلات کا بھی علم ہے ۔اس مدرسہ کے طلبہ کی کامیابی دراصل بزرگان دین کی خصوصی توجہات اورخاص کراس کے بانی وسرپرست اول حضرت مولانااسرارالحق قاسمی رحمہ کی دعاؤں کاثمرہ اورموجودہ سرپرست عالمی شہرت یافتہ قرآن کریم و فن تجوید کے ماہرحضرت قاری و مقری صدیق احمد فلاحی سانسروڈی کی توجہات و ہدایات کانتیجہ ہےـ
اس موقع پر شہزادہ مسجد مچھوا کے امام مولانا نعیم نے ٹیپو سلطان مسجد کے امام مولانا ثاقب کے دو صاحبزادگان طارق او ر شارق کو حفظ قرآن کی تکمیل  پر مبارک باد پیش کی ۔ٹیپو سلطان مسجد ٹالی گنج کے امام مولانا ثاقب انور نے اس مدرسہ کے نظام تربیت و تعلیم کی ستائش کرتے ہو ئے کہا کہ یہاں تجوید کے اصولوں کی رعایت کے ساتھ قرآن پڑھانے ، آموختہ کو یاد رکھوانے اور صحت و تجوید کو مضبوط رکھنے کے لئےاندرونی طور پر ماہانہ مسابقہ کرایا جاتا ہے،  انہوں نے کہا کہ شہر سے متصل اور اہل خیر کی پہنچ سےدوری کے باوجود غیبی نصرت کے سہارےمدر سہ تعلیمی و تربیتی میدان میں مسلسل آگے بڑھ رہاہے اس کے لئے انتظامیہ و معاونین مبارک باد کے مستحق ہیں ۔مولانا ثاقب نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مستقبل میں یہ ادارہ  علم کا قد آور درخت بن جائے گا جس کا فیض انشاءاللہ دور دراز تک پہنچے گا۔بچوں کے قرآن کریم کی تکمیل حضرت مولانا عصمت اللہ رحمانی نے کرائی اور انہیں کی دعا کے ساتھ پروگرام اختتام کو پہنچا ،اس موقع پر قریش مسجد چاندنی کے امام مولانا عرفات ، اے ایم یو اولڈ بوائز کے جنرل سکریٹری انجینٔر وقار احمد خان ،ریل لین برتلہ کے امام مولانا مکارم ملا ،توپسیہ مسجد بلال کے حاجی  فیروز انور،اشرفی اکیڈمی کے ماسٹرصلاح الدین، مٹیا برج کے اعظم صاحبان کےعلاوہ گرد و نواح کے ائمہ کرام و دیگر حضرات نےبڑی تعداد میں شرکت کی ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر