نوح: مالیگائوں بلاسٹ کی ملزمہ اور بی جے پی ممبر پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر پیر کو نوح کے شہید حسن خاں میڈیکل کالج میں جنید اورناصر کے قتل کے ملزم شری کانت کی اہلیہ سے ملنے پہنچی، اس دوران پولس انتظامیہ پوری طرح الرٹ نظر آیا، اور میڈیکل کالج میں بھاری پولس بل کو تعینات کردیاگیاتھا۔ انہوں نے میڈیکل کالج میں شری کانت کی بیوی کو جلد صحت یاب ہونے کے ساتھ ساتھ ہر ممکنہ مدد کا بھروسہ دلایا، سادھوی نے کہاکہ کسی بھی طور سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، راجستھان پولس نے جو کیا ہے یہ ناقابل برداشت ہے، اسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیاجائے گا، کسی کو بھی اس طرح سے ناجائز طریقے سےپریشان کرنا اور خاتون کے ساتھ مارپیٹ کرکے اس کے حمل کو ضائع کردینا اس سے بڑا گناہ نہیں ہوسکتا،سادھوی نے صاف کہاکہ راجستھان پولس کو اس کی سزا ضرور ملے گی۔ بتادیں کہ ناصر اور جنید کو زندہ جلائے جانے کے معاملے میں شری کانت نامزد ملزم ہے۔
0 Comments