Latest News

غیرملکی طاقتیں پی ایم کو ہٹانے کے لیے کمر بستہ، جارج سوروس کے بیان پر اسمرتی ایرانی برہم۔

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی نے جمعہ کو امریکی ارب پتی جارج سوروس پر حملہ کیا۔ سوروس نے پیش گوئی کی کہ وزیر اعظم نریندر مودی بزنس ٹائیکون گوتم اڈانی کے بحران سے کمزور پڑ جائیں گے۔ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے ہندوستانیوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہوکر ہندوستان کے جمہوری عمل میں مداخلت کرنے کی کوشش کرنے والی بیرونی طاقتوں کا جواب دیں۔ ایرانی نے کہا کہ سوروس کا تبصرہ ہندوستان پر حملہ ہے۔اسمرتی ایرانی نے کہا کہ آج ایک شہری کے طور پر میں ہر فرد، تنظیم اور معاشرے سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ اس شخص کے ارادے کی مذمت کریں، جو اپنے ذاتی مفادات کے لیے ہمارے جمہوری مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔’اسمرتی ایرانی نے کہا کہ غیر ملکی سرزمین سے ہندوستانی جمہوری ڈھانچے کو ہلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینک آف انگلینڈ کو توڑنے والا شخص، جسے معاشی جنگی مجرم قرار دیا گیا ہے، اب ہندوستانی جمہوریت کو توڑنے کا اعلان کر چکا ہے۔ کئی ممالک کے خلاف شرط لگانے والے جارج سوروس نے اب ہندوستان کے جمہوری عمل میں اپنے غلط ارادوں کا انکشاف کیا ہے۔ آج ملک کے عوام کو ایک شہری کی حیثیت سے کال کرنی چاہیے اور اس غیر ملکی کو جواب دینا چاہیے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر