Latest News

کانپور دیہات میں بلڈوزر کارروائی کے دوران المناک سانحہ، ماں بیٹی کی زندہ جل کر موت، عوام میں غم وغصہ، ۳۹ کے خلاف مقدمہ درج۔

کانپور: اترپردیش کے ضلع کانپور دیاہت کی میتھا تحصیل میں پیر کو غیر قانونی قبضہ ہٹانے گئی انتظامیہ کے ٹیم کی مخالفت کے دوران ایک جھونپڑی میں آگ لگ گئی۔ اس کی زد میں آکر ماں۔بیٹی کی جھلس کر موت ہوگئی۔ 

واقعہ سے ناراض مقامی افراد نے ایس ڈی ایم کے ساتھ انتظامیہ کے افسران اور پولیس کی ٹیم کو دوڑا دیا۔ جانکاری ملنے پر ایس پی کانپور دیہات دیگر پولیس افسران کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ گاؤں میں گشیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس اور پی اے سی تعینات کردی گئی ہے۔آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ کانپور دیہات میتھا کے مڑولی گاؤں میں کرشنا گوپال دکشت کے خلاف غیر قانونی قبضہ کرنے کی شکایت کی گئی تھی۔ پیر کو ایس ڈی ایم میتھا گیانیشور پرساد، پولیس و محکمہ ریونیو کے ملازمین کے ساتھ گاؤںمیں تجاوزات ہٹانے پہنچے تھے۔ الزام ہے کہ ٹیم نے جے سی بی سے نل اور مندر توڑنے کے ساتھ ہی چھپر گرا دیا۔ اس درمیان چھپر میں آگ لگ گئی اور وہاں موجود پرملا(44) اور ان کی بیٹی نہا(18) کی آگ کی زد میں آنے سے جل کر موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ کرشن گوپال شدید طور سے جھلس گئے۔کیس میں تحصیل میٹھا کے ڈپٹی کلکٹر سمیت 39 افراد کے خلاف قتل جیسی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔کانپور دیہات کی میٹھا تحصیل کے مدولی گاؤں کے رہائشی کرشنا گوپال دکشت کے خلاف تجاوزات کی شکایت تھی۔ پیر کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میٹھا دنیشور پرساد پولیس اور ریونیو اہلکاروں کے ساتھ تجاوزات ہٹانے گاؤں پہنچے تھے۔الزام ہے کہ جے سی بی سے نل اور مندر کو توڑنے کے ساتھ ہی ٹیم نے چھپر بھی گرادی۔ اس کی وجہ سے چھپر میں آگ لگ گئی اور وہاں موجود پرمیلا (44) اور اس کی بیٹی نیہا (21) آگ کی وجہ سے زندہ جل گئیں جبکہ کرشنا گوپال شدید طور پر جھلس گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کانپور زون کے اے ڈی جی آلوک سنگھ، ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر راج شیکھر کے ساتھ ایس پی بی بی جی ٹی ایس مورتی اور دیگر پولس افسران پہنچے اور جانچ کی۔ اس کے بعد متاثرہ کے اہل خانہ کی تحریر پر ڈپٹی کلکٹر سمیت 39 افراد کے خلاف قتل جیسی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ معاملے میں 10 سے 12 نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں اشوک، انل، نرمل، وشال، جے سی بی ڈرائیور دیپک، ڈپٹی کلکٹر میٹھا دنیشور پرساد، قانون گو، لیکھ پال منڈولی اشوک سنگھ، تین دیگر لیکھ پال، تھانہ صدر۔ رورا دنیش کمار گوتم شامل ہیں۔ اے ڈی جی کانپور زون نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔کانپور دیہات کے مدولی میں ماں بیٹی کو جلائے جانے کے واقعہ پر حکومتی سطح پر نوٹس لیتے ہوئے سخت موقف اپنایا گیا ہے۔ اس معاملے میں پہلی نظر میں ڈپٹی کلکٹر میٹھا دنیشور پرساد، لیکھپال مدولی اشوک سنگھ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس معاملے کی اعلیٰ حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔ گاؤں میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے ضلع اور پولس انتظامیہ کی جانب سے فورس تعینات کر دی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر