Latest News

ہم اپنے شہریوں کو سڑکوں پر نہیں چھوڑیں گے: رجب طیب اردوغان۔

 انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے سنیچر کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’میں اپنی تمام ٹیموں اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے سردی، ٹھنڈ، بے خوابی اور دیگر بہت سی مشکلات کے باوجود انتھک محنت کی۔ہمارا درد خواہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو، مجھے پورا یقین ہے کہ ہم ریاست اور قوم کی پشت پر کھڑے ہو کر تمام مشکلات پر قابو پا لیں گے‘‘۔دریں اثناء انہو ںنے دیار باکر میں ٹینٹ سٹی کے دورے کے دوران پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم زلزلوں میں تباہ ہونے والے لاکھوں مکانات کو دوبارہ تعمیر کریں گے اور بڑی تباہی سے دوچار شہروں کو دوبارہ قائم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے نامورسائنسدان ہمارے وطن میں پیش آنے والے زلزلوں کی شدت اور تباہ کاریوں کے معاملے میں ہم خیال ہیں۔ صدی کی آفت قرار دیے جانے والے ان نے ایک سو کلو میٹر کے وسیع علاقے میں محسوس کیے جانے کے باوجود پانچ سو کلو میڑ کے علاقے میں تباہ کاریاں مچائی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہر کے ایک حصے میں ریسکیو سرگرمیاں مکمل ہو گئی ہیں جبکہ باقی ماندہ حصوں میں یہ کام سرعت سے جاری ہے۔امید ہے، ہم یہاں کام کو جلد مکمل کرکے اپنے کسی شہری کو ملبے کے نیچے، مردہ یا زندہ نہیں چھوڑیں گے۔ پھر ہم ملبہ ہٹانے اور تعمیر نو کی سرگرمیاں تیزی سے شروع کریں گے۔ ہم لاکھوں مکانات کو ان کے بنیادی اور مضبوط ڈھانچے کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں، یا یوں کہہ سکتے ہیں کہ زلزلے میں تباہ ہونے والے ان شہروں کو از سر نو تعمیر کیے جانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ انہوں نے ریاست کے تمام ذرائع کو متحرک کر دیا ہے، صدر نے کہا ’’ہم نے اپنے شہریوں کو غربت، افلاس، سڑکوں پر نہیں چھوڑا اور نہ چھوڑیں گے۔‘‘

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر