Latest News

’سورابھاسکر ‘ پہلے اسلام قبول کرے تبھی نکاح جائزہوگا، بالی ووڈ اداکارہ کی فہد سے شادی پر تنازعہ، مولانا شہاب الدین رضوی نے ناجائز قرار دیا۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر نے سماج وادی پارٹی مہاراشٹر یوتھ بریگیڈ کے صدر فہد احمد کو اپنا ہمسفر منتخب کر لیا ہے تاہم ان کی شادی کے بعد تنازعات پیدا ہونے لگے ہیں۔سوشل میڈیا پر بھی کوئی اس شادی کی حمایت کررہا ہے اور مبارک باد دے رہا تو کوئی اسے ناپسند قرار دے رہا ہے۔ بین المذاہب شادی کے ضمن میں درگاہ اعلیٰ حضرت سے وابستہ تنظیم آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر مولانا شہاب الدین رضوی نے سورا بھاسکر کی شادی کو ناجائز قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سورا بھاسکر اسلام قبول کریں تب ہی یہ نکاح جائز ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسلام قبول کیے بغیر سورا بھاسکر فہد احمد سے نکاح نہیں کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر مسلم سے نکاح شریعت میں ناجائز ہے۔ آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے کہا کہ اس قسم کی شادی اسلام میں ناجائز ہے۔حالانکہ سوارا کے سسرال بریلی کی بہیڑی میں مقامی لوگ کافی خوش ہیں۔ گھر والے اس وقت دہلی گئے ہوئے ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر نے سماج وادی پارٹی مہاراشٹر یوتھ بریگیڈ کے صدر فہد احمد کو اپنا ہمسفر منتخب کیا ہے۔ سورا بھاسکر نے ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی، ساتھ ہی انہوں نے ٹویٹ کے ذریعے شادی کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔سوارا بھاسکر نے فہد احمد کے ساتھ کورٹ میرج کی ہے۔ جلد ہی مذہب اسلام کے مطابق سورا بھاسکر فہد احمد سے شادی کریں گی۔ فہد یوپی کے بریلی ضلع کے بہیڑی کے رہنے والا ہیں اور ان کا خاندان آج بھی یہیں رہتا ہے۔بتادیں کہ اس شادی کیلئے نہ تو سورا نے اپنا مذہب تبدیل کیا ہے اور نہ ہی فہد نے ۔ سورا اور فہد کے درمیان دوستی اور پیار این آر سی آندولن کے دوران جم کر پروان چڑھا تھا ۔فہد احمد سورا سے چار سال چھوٹے ہیں اور یہ جوڑی این آر سی کے خلاف تحریک کے دوران ایک دوسرے کے قریب آئی تھی ۔ سورا نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا : کبھی کبھی آپ اس کو پوری دنیا میں تلاش کرتے ہو، جو آپ کے ٹھیک پاس ہے ۔ ہم پیار تلاش رہے تھے، لیکن ہمیں پہلے دوستی ملی اور پھر ہم نے ایک دوسرے کا پالیا ۔ میرے دل میں تمہارا خیرمقدم ہے فہد احمد ۔ یہاں بہت شور ہے ، مگر یہ تمہارا ہے۔بتادیں کہ اب یہ جوڑی اگلے مہینے مارچ میں شہنائی والی شادی کرے گی ۔ یعنی شادی کا جشن ابھی ہونا باقی ہے ۔ سورا نے بھی اپنے ٹویٹ میں تذکرہ کیا ہے ۔ اداکارہ نے اپنے والد کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا : اب شہنائی والی شادی کی تیاری کیجئے ۔ ان کی شدی کا جشن مارچ میں دہلی میں ہوگا ۔ تصویر میں اپنے والدین کے ساتھ سورا اور فہد ۔بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر 9 اپریل 1988 کو دہلی میں پیدا ہوئیں ۔ اس وقت ان کی عمر 34 سال ہے۔ ان کے والد چتراپو ادے بھاسکر ہندوستانی بحریہ میں بطور افسر ریٹائرڈ ہیں۔ سورا کی ماں ایرا بھاسکر جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں سنیما اسٹڈیز کی پروفیسر ہیں۔ ان کے بھائی کا نام ایشان بھاسکر ہے۔بالی ووڈ اداکارہ منیشا لامبا اسکول کے دنوں میں سوارا بھاسکر کی ہم جماعت تھیں۔ سوارا اپنے کالج کے زمانے سے ہی سماجی مسائل میں کافی سرگرم رہی ہیں۔ انہیں 7 سال کی عمر سے ہی رقص کا شوق رہا ہے۔ انہوں نے دہلی کے این کے شرما سے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز تھیٹر گروپ 'ایکٹ ون سے کیا تھا۔ 2008 میں ممبئی آنے کے بعد انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم جمانے شروع کر دیے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر