Latest News

مضبوط اتحاد ہمارے بغیر ممکن نہیں، آئی سی سی کے ۸۵ ویں اجلاس سے کانگریس کا اپوزیشن کو پیغام۔

 نئی دہلی: کانگریس نے اتوار کو اے آئی سی سی کے ۸۵ ویں اجلاس سے پہلے کہا کہ ایک مضبوط اپوزیشن اتحاد مضبوط کانگریس کے بغیر ناممکن ہے۔ اس طرح کانگریس نے غیر بی جے پی کیمپ کو بڑا اشارہ دیا ہےایک پریس کانفرنس کے دوران جے رام رمیش نے کہا کہ ہر بات کا جواب فوراً نہیں دیا جاتا۔ کانگریس یقینا ہر پہلو پرغور کرے گی۔ جے ڈی یو لیڈر اور بہار کے سی ایم نتیش کمار نے کل ہفتہ کو کہا تھا کہ کانگریس کو تاخیر نہیں کرنی چاہئے۔ فوری طور پر اپوزیشن اتحاد کیمپ میں شامل ہوں۔ اگر کانگریس فیصلہ نہیں کرتی ہے تو کیا ہوگا سب کو معلوم ہے۔ کانگریس کا اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے۔ چندر شیکھر راؤ علاقائی پارٹیوں کو ایک ساتھ لانے کی متوازی کوششیں کر رہے ہیں اور جے ڈی یو کے نتیش کمار اپنی پارٹی کو تھامے ہوئے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر