نئی دہلی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد بمبئی، رویت ہلال کمیٹی جمعیۃ اہل حدیث ممبئی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی دارالعلوم دیوبند، امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ، امارت شرعیہ ہند نئی دہلی، مرکزی مجلس رویت ہلال الہ آباد، قومی رویت ہلال کمیٹی قلی بازار کانپور، امجدی مشن مدرسہ اشرفیہ رضویہ کوڈرما جھارکھنڈ، محکمہ قضاگورنمنٹ چیف قاضی چنئی، مرکز رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اور ملک کی دیگر اہم رویت ہلال کمیٹیوں نے شعبان المعظم کی عام رویت کا اعلان کیا ہے۔ اس لئے مورخہ۲۲؍ فروری۲۰۲۳ بروزبدھ ماہ شعبان المعظم۱۴۴۴ ہجری کی پہلی تاریخ ہوگی، اس اعتبار سے ۸؍ مارچ ۲۰۲۳ء روزبدھ شعبان المعظم کی ۱۵؍تاریخ ہوگی۔ شب برأت ۷ مارچ بروز منگل اور ۸ مارچ بروز بدھ کی درمیانی شب ہوگی۔ بتادیں کہ سعودی عربیہ نے کل ہی شعبان المعظم کی یکم تاریخ کا اعلان کیا تھا۔
سمیر چودھری۔
0 Comments