Latest News

بڑھتی آبادی کو کنٹرول نہ کیاگیاتو خانہ جنگی ہوگی: پروین توگڑیا۔

رائے پور : وشوا ہندوپریشد (وی ایچ پی) کے سابق قائد پروین توگڑیا نے اتوار کے دن ہندوستان کی بڑھتی آبادی کو ”ٹک ٹک کرتا ٹائم بم“ قراردیا۔ انہوں نے اسے پھٹنے سے روکنے قانون سازی کی ضرورت پر زوردیا۔انہوں نے امید ظاہرکی کہ وزیراعظم نریندرمودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ آئندہ سال کے پارلیمانی الیکشن سے آبادی کنٹرول قانون اور یکساں سیول کوڈ(یوسی سی) متعارف کرائیں گے۔ انترراشٹریہ ہندوپریشد کے صدر پروین توگڑیا چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں جلسہ عام سے قبل میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ آبادی پرقابوپانے قانون سازی کے مطالبہ کے بارے میں پوچھنے پر توگڑیا نے کہا کہ بڑھتی آبادی اور آبادی کا عدم توازن ایک ٹائم بم ہے اورجب یہ پھٹے گا تو اس کے نتیجہ میں شہروں اور دیہاتوں میں خانہ جنگی ہوگی لہذا ایسی صورتحال سے بچنے کیلئے آبادی کنٹرول قانون بنانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ نریندربھائی مودی اور امیت بھائی آبادی کنٹرول قانون‘یوسی سی اور کاشی اور متھرا میں مندر تعمیر کرنے کے بعد ہی 2024ء کے الیکشن کیلئے جائیں گے۔ ان اقدامات سے نہ صرف ہندوؤں کا تحفظ ہوگا بلکہ بی جے پی والوں کے ووٹوں کا بھی بچاؤ ہوگا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت پہلے سے ہندو راشٹر ہے اور ہم اسے ہندو سیاسی ریاست بناناچاہتے ہیں۔ ہندوستان ہندواکثریتی ملک ہے اور ہم نہیں چاہیں گے کہ ملک میں کہیں بھی ہندو خود کو غیرمحفوظ سمجھیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر