Latest News

آسٹریلیا میں ہندوستانی قونصلیٹ پر خالصتانی پرچم لہرایاگیا۔

سڈنی:  ہندو مندروں میں توڑپھوڑ کے بعد برسبین میں ہندوستانی قونصل خانہ پر خالصتانی پرچم لہراتے پائے گئے۔ وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کے دورہ آسٹریلیا کے چند دن بعد یہ حرکت ہوئی ہے۔دی آسٹریلیا ٹوڈے کے بموجب برسبین میں ہندوستانی قونصل جنرل ارچنا سنگھ نے پایا کہ 22 فروری کو ان کے دفتر پر خالصتانی پرچم لہرارہا ہے۔ رچنا سنگھ نے جنہوں نے فوری کوئنس لینڈ پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی‘ کہا کہ ہماری حفاظت کے لئے پولیس علاقہ کی نگرانی کررہی ہے۔ ہمیں پولیس پر پورا بھروسہ ہے۔ واقعہ 21 فروری کا ہے۔ اس سے چند دن قبل 2 ہندو مندروں کو خالصتان نوازوں نے فون پر دھمکایا تھا۔ایک فون کال میں برسبین کے گائتری مندر کے صدر و نائب صدر سے کہا گیا کہ خالصتان زندہ باد کے نعرے لگائیں اور ریفرنڈم کی تائید کریں۔اس سے قبل ملبورن کے کالی ماتا مندر کو دھمکی آمیز کال آئی تھی۔ کہا گیا تھا کہ مذہبی پروگرام منسوخ کردیا جائے ورنہ نتائج بھگتنے ہوں گے۔2023 کے آغاز سے آسٹریلیا اور کینیڈا کے ہندو مندروں میں خالصتانی عناصر نے توڑپھوڑ کی ہے۔ ملبورن میں 3 اہم ہندو مندروں کو نشانہ بنایا گیا۔آبادی کے اعدادوشمار کے بموجب ہندو دھرم آسٹریلیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس نے 55.3 فیصد فروغ پایا۔ آسٹریلیا میں ہندو مذہب کے ماننے والوں کی تعداد 6 لاکھ 84 ہزار ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر