Latest News

ٹوئٹر کے بعد فیس بک،انسٹاگرام کی بھی پیڈ سروس شروع۔

واشنگٹن: ٹوئٹر کی پیڈ بلیو ٹک سروس کے بعد میٹا نے بھی پیڈ بلیو ٹک سروس کا اعلان کیا۔ کمپنی نے گزشتہ ہفتے اس کا اعلان کیا تھا اور اب یہ شروع ہو گیا ہے۔ اب فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین پیسے دے کر اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ اب تک یہ سروس مفت تھی۔فیس بک اور انسٹاگرام کی بلیو ٹک تصدیق کے لیے صارفین کو سرکاری شناختی کارڈ فراہم کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ ادائیگی کرنے والے صارفین کو براہ راست کسٹمر سپورٹ ملے گا اور ان کی پوسٹس تک بھی زیادہ رسائی ہوگی۔میٹا کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام کا پیڈ ویری فکیشن فیچر اگلے سات دنوں میں عالمی سطح پر شروع کر دیا جائے گا، یہ سروس میٹا کی آمدنی میں بہت زیادہ اضافہ دیکھ سکتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر