Latest News

رمضان غفلت سے بیدار ہونے کا مہینہ: مفتی شہر، مفتی اظہار مکرم قاسمی۔

کانپور:  رمضان المبارک کا با برکت و مقدس مہینہ ہم پر سایہ فگن ہے، اہلِ ایمان اس کی سعادتوں اور برکتوں سے مالا مال ہو رہے ہیں، بہت تیزی کے ساتھ ان کے ایام گزر رہے ہیں جو ایام گزر گئے ہمیں محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے اللہ تعالیٰ نے اس مہینے کے روزہ کو اس لیے فرض کیا ہے تا کہ ہماری عادتوں میں تبدیلی آئے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے ناظم اعلیٰ مفتی شہر کانپور مولانا مفتی اظہار مکرم قاسمی امام مسجد نور پٹکاپور نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قرآن کریم میں روزہ کی حکمت یہ بیان کی گئی ہے کہ روزہ دار میں تقوی و پرہیزگاری کی پیدا ہو اور احادیث میں ہے کہ روزہ جہنم سے ڈھال اور بچاؤ کا ذریعہ اور قوت روحانی میں اضافہ کا سبب ہے اس سے قوت شہوانیہ و بہیمیہ کمزور ہوتی ہے اور یہی شریعت کو مطلوب ہے۔مفتی اظہار مکرم قاسمی نے کہا کہ رمضان المبارک ہمدردی اور خیر خواہی کا مہینہ ہے اس ماہ میں مومن کا رزق بڑھادیا جاتاہے اور روزہ افطار کرانے والوں کو روزہ دار کے برابر ثواب ملتا ہے۔مفتی صاحب نے مزید کہا کہ غریبوں، یتیموں، بیواؤں اور مسکینوں کے ساتھ ایثار اور ہمدردی کا معاملہ کیا جائے ان پر سخاوت کی جائے یہ اس لیے ایک تو ان کا حق ہے اور دوسرا اس لیے کہ صدفہ و خیرات کرنے سے ممکن ہے کہ اللہ کے کسی بندے کا دل خوش ہوجائے تو اللہ تعالیٰ اس کو قبول فرمائے اور ہمارا مقصد پورا ہوجائے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر