Latest News

مرتد ہوکر راکیش سے شادی کرنے والی فردوس کی خودکشی۔

 جگتیال:  ریاست تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ایک خاتون نے خودکشی‌کرلی جس نے مرتد ہوکر ایک نوجوان سے شادی کرلی تھی۔ جگتیال سے تعلق رکھنے والی فردوس تبسم اور کورٹلہ منڈل کے ایلاپور کے رہنے والے راکیش سے شادی کرلی تھی ۔ فردوس نے شادی کیلئے اپنا مذہب تبدیل کرلیا تھا اور اس نے مرتد ہوکر اپنا نام ممتا رکھ لیا تھا۔ 7ماہ قبل ان دونوں کی شادی ہوئی تھی۔راکیش جو کار ڈرائیور کے طور پر کام کر رہا ہے کسی کام سے حیدرآباد گیا ہوا تھا کہ ہفتہ کے دن خاتون نے پھانسی لے لی۔ خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔ کورٹلہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر