Latest News

لالو کے قریبی لوگوں کے ۱۵ ٹھکانوں پر ملک گیر چھاپے، دہلی، ممبئی نوئیڈا اور پٹنہ میں کارروائی، بیٹیوں اور بیٹے تیجسوی کے گھر سرچ آپریشن۔

نئی دہلی: لینڈ فار جاب اسکیم کیس میں ای ڈی نے جمعہ کو لالو پرساد یادو کے قریبی لوگوں کے دہلی، ممبئی نوئیڈا او رپٹنہ میں ۱۵ جگہوں پر چھاپے ماری کی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹنہ میں آر جے ڈی کے سابق ممبر اسمبلی ابودجانہ کے گھر پر بھی ای ڈی کی ٹیم پہنچی، یہا ںبھی تلاشی لی گئی، سابق ایم ایل اے ابو دجانہ لالو کے انتہائی قریبی ہیں او رپیشے سے بلڈر ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ لالو یادو کی تین بیٹیوں کے گھر بھی سرچ آپریشن کیے گئے، ہیما، راگنی اور چندا کا گھر دہلی میں ہے جن کے گھر ای ڈی کی ٹیم گئی۔ ذرائع کے مطابق بہار کے نائب وزیراعلیٰ اور لالو یادو کے بیٹے تیجسوی یادو کے دہلی گھر پر بھی ای ڈی کی ٹیم پہنچی تھی۔ پٹنہ میں ابو دجانہ کے گھر آمدنی سے زائد اثاثہ معاملے میں ای ڈی نے کارروائی کی، صبح چھ ب جے ای ڈی کے ۱۲ افسران ان کے گھر پہنچے، کارروائی کے دوران ابو دجانہ نے بالکنی میں آکر کہا کہ یہ کارروائی سیاسی سازش ہے، اس دوران افسران نے سبھی لوگوں کو گھر کے اندر ہی رہنے کی ہدایت دی، اس معاملے میں افسران کچھ بولنے سے بچتے نظر آئے۔ ادھر لالو پرساد کے سمدھی جتندر یادو کے غازی آباد میں گھر پر ای ڈی نے کارروائی کی، ای ڈی کی ٹیم صبح آٹھ بجے سے ان کے گھر گئی تھی۔ گھر کا دروازہ بند کرکے سبھی ٹیم اندر جانچ کی، کسی کو بھی باہر آنے کی اور باہر جانے کی اجازت نہیں دی تھی، جتیندر یادو ایس پی کے سابق ایم ایل سی ہی ںاو رغازی آباد میں آر ڈی سی راج نگر علاقے میں رہتے ہیں۔ ای ڈی کی کارروائی کو لے کر لالو پرساد کی بیٹی روہنی نے یکے بعد دیگرے کئی ٹوئٹ کیے ہیں، ٹوئٹ میں انہو ںنے لکھا کہ ’’تم لوگ اور کتنا گروگے، وقت طاقتور ہوتا ہے، پندرہ سال پرانے بند کیس کو کھول کر دنگائی، بیٹی جلائو پارٹی ، بھگوڑے، تڑی پار لوگ کیا ثابت کرناچاہتے ہیں، کچھ تو شرم کرو، گھر میں حاملہ بہو ہے، بہنوں کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، انہیں ٹارچر کرنے کا پاپ تو تم لوگوں کو لگے گا ہی۔ اس سے قبل لکھا کہ بی جے پی حکومت کا ہٹلر شاہی فرمان ہے، ایمان بیچنے کا پیغام ہے مگر جھکنے کو تیار نہیں، بہاری ماٹی کا جو لالو تیجسوی لال ہے۔ روہنی نے لکھا کہ لالو جی اور لالو جی کا خاندان ڈرنا نہیں لڑنا جانتے ہیں۔ بتادیں کہ ۲۷ فروری کو دہلی کی رائو ایوینیو کورٹ نے آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو، سابق ممبر اسمبلی اور ان کی اہلیہ رابری دیوی ، بڑی بیٹی اور راجیہ سبھا میسا بھارتی کو سمن جاری کیا تھا، زمین کے بدلے نوکری دینے کے معاملے میں سی بی آئی کی چارج شیٹ پر عدالت نے سمن جاری کیا تھا جس میں ۱۵ مارچ کو عدالت میں سبھی کو پیش ہونے کا حکم دیاگیا ہے۔ سی بی آئی نے مئی ۲۰۰۲ می ںلالو، رابڑی، ان کی بیٹیاں میسا ہیما سمیت ۱۷ ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی گئی تھی، سی بی آئی نے اس معاملے میں لالو ، رابری، میسا اور ہیما کے علاوہ نوکری کے بعدلے کم قیمت پر زمین دینے والے کچھ نااہل امیدواروں سمیت ۱۶ لوگو ں پر ایف آئی آر درج کی تھی، سی بی آئی نے ۲۴ اگست ۲۰۲۲ کو ایک بار پھر سے آر جے ڈی لیڈران کے یہاں چھاپہ ماری کی تھی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر