Latest News

گوشت کی دکانوں کو حلال سرٹیفکیٹ جاری نہ کیا جائے، کرناٹک میں ہندو جن جاگرتی ویدیکے کا بنگلورو ضلع مجسٹریٹ کو مکتوب۔

 بنگلورو : کرناٹک میں حلال بمقابلہ جھٹکا تنازعہ پھر پیدا ہوگیا ہے۔ ہندو کارکنوں نے ہندو فرقہ سے کہا ہے کہ وہ مسلمانوں کی دکانوں سے حلال گوشت نہ خریدیں۔ اس کے بجائے وہ ہندوؤں کی طرف سے کاٹا جھٹکے کا گوشت استعمال کریں۔ اُگادی اور ہوساتوڑوکو تہواروں کے مدنظر یہ اپیل کی گئی۔ ان تہواروں کے موقع پر کرناٹک بھر میں گوشت کھایا جاتا ہے۔ مواضعات‘ شہروں اور ٹاؤنس میں نان ویج غذا پکائی جاتی ہے اور دوستوں و رشتہ داروں کی دعوت کی جاتی ہے۔ حلال گوشت پر امتناع کا مطالبہ ہزاروں مسلم تاجروں کو متاثر کرے گا۔کرناٹک ہندو جن جاگرتی ویدیکے ارکان نے بنگلورو کے ضلع مجسٹریٹ (کلکٹر) کو یادداشت دی کہ گوشت کی دکانوں کو حلال سرٹیفکیٹ جاری نہ کیا جائے۔ انہوں نے اُگادی کے دوران حلال گوشت پر امتناع کا بھی مطالبہ کیا۔ اُگادی چہارشنبہ کے دن اور ہوساتوڑوکو تہوار جمعرات کے دن منایا جائے گا۔ہندو کارکنوں نے بیداری مارچ کیا اور بنگلورو میں ورقیے (ہینڈ بلس) تقسیم کئے۔ ہندو کارکن پنیت کرے ہلی نے دعویٰ کیا کہ حلال گوشت کی دکانوں کے ذریعہ مسلم تاجروں کا غلبہ ہے۔ اس غلبہ کو ختم کرنے کے لئے بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر