کانپور: قمری مہینے شعبان المعظم کے بعد رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہوتا ہے۔ آج مورخہ22 مارچ بروز بدھ کو 29 شعبان المعظم ہے اور آج ہی چاند دیکھنے کے بعد رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوگا، اگر آج چاند ہوا تو مورخہ 23 مارچ کو رمضان کی پہلی تاریخ ورنہ 24/ مارچ کو پہلی رمضان ہوگی۔
مذکورہ اطلاع دیتے ہوئے مسجد نور پٹکاپور کے امام اور مفتی شہر کانپور مفتی اظہار مکرم قاسمی نے کانپور کے تمام مسلمانوں سے آج مورخہ 29 شعبان 1444 ہجری مطابق 22/ مارچ 2023 بروز بدھ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اہتمام کرنے اور چاند سے متعلق شہادت کی اطلاع موبائل نمبر 9696314272،
9808414207،
9450053081
پر دینے کی اپیل کی۔ مفتی ئشہر مفتی اظہار مکرم قاسمی نے بتایا کہ چاند دیکھنے کا اہتمام کرنا ہماری مذہبی ذمہ داری ہے، چاند سے ہماری کئی عبادتیں جڑی ہیں، رمضان کے آغاز کے موقع پر چاند دیکھ کر ہی تراویح کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ لہٰذا آج بعد نماز مغرب چاند دیکھنے کا اہتمام ضرور کریں تاکہ وقت رہتے چاند کا اعلان کیا جا سکے جس کے بعد کانپور شہر میں تراویح کا سلسلہ شروع ہو سکے۔
0 Comments