Latest News

کھنڈوہ میں مسجد پر شرپسندوں کا حملہ، توڑپھوڑ، نمازیوں کو مارا پیٹا، مدد کے لیے پولیس کو بلایا، پولس پر بھی مسلمانوں کو زدوکوب کرنے کا الزام

بھوپال: کھنڈوا ریاست مدھیہ پردیش سے مسلمانوں کے خلاف تشدد کا ایک الگ واقعہ سامنے آیا ہے جہاں نوجوانوں کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں ایک مسجد میں نماز ادا کرنے کے دوران مقامی مسلمانوں پر حملہ کیا گیا اور ان پر پتھراؤ کیا گیا۔ کھنڈوا کے تیمی خورد میں پیش آئے اس واقعہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔جورنو مرر کی رپورٹ کے مطابق ایم پی میں نماز پڑھ رہے مسلمانوں پر کچھ لوگوں کے ذریعے پتھراو کرنے کاالزام لگا ہے، جس کے بعد سے زخمی مسلمانوں کو پولس کی مدد سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کھنڈا کے تیمی خورد گائوں کا ہے، تین ماہ قبل پرانے تنازعے کو لے کر آدیواسی اور مسلم کمیونٹی کے درمیان ہنگامہ ہوگیا جس کے بعد یہ ہنگامہ مارپیٹ توڑ پھوڑ میں تبدیل ہوگئی، اس جھگڑے میں دونوں فریق کے افراد زخمی ہوئے ہیں، مسلم خواتین کا الزام ہے کہ ادیواسی کمیونٹی کے چالیس سے پچاس لوگوں نے مسجد پر پتھرائو کردیا جس میں کئی مصلی زخمی ہوگئے ہیں۔ صحافی محمد تنویر کے مطابق کھنڈوا اسلاموفوبیا کا گڑھ بن چکا ہے، مسجد میں نماز پڑھ رہے مسلمانوں پر بھیڑ نے حملہ کردیا، اینٹ پھینکے، لاٹھی ڈنڈوں سے مسلمانوں کو مارا پیٹا، جب پولس آئی تو پولس نے بھی مسلم نوجوانوں کو ہی پیٹا، زخمیوں کو اسپتال میں بھرتی کرایاگیا ہے۔ سب رنگ انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں ایک شخص ہسپتال کے بستر پر پڑا ہوا نظر آ رہا ہے جس کے پورے جسم پر کئی زخم ہیں۔ کچھ لوگوں نے واقعہ بیان کیا۔ ان کے مطابق نوجوانوں کے درمیان کچھ تضحیک آمیز پیغامات کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ہجوم نے مسلمانوں پر اس وقت پتھراؤ کیا جب وہ مسجد کے اندر نماز پڑھ رہے تھے۔ کچھ ارکان زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال لے جایا گیا۔اس سے زیادہ حیران کن اور تشویشناک بات یہ ہے کہ مقامی مسلمانوں کا دعویٰ ہے کہ جب پولیس وہاں پہنچی تو انہوں نے ان پر لاٹھی چارج کیا۔ ویڈیو میں مقامی لوگوں کے مطابق مسلمانوں نے خود کو بچانے کے لیے پولیس کو بلایا لیکن پولیس نے ان کی شکایت پر کان دھرے بغیر ان پر لاٹھی چارج شروع کر دیا۔ مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ان کے دروازے توڑ دیے، نوجوان مسلمانوں کو ان کے گھروں سے گھسیٹ لیا اور ان کی پٹائی کی۔ اس طرح، ہجوم نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنے والے مسلمانوں پر پتھراؤ کرنے کے علاوہ، پولیس کی طرف سے ان کے ساتھ بھی تشدد کیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر