Latest News

بی جے پی سیاسی طور پر راہل گاندھی کا مقابلہ نہیں کرسکتی: محبوبہ مفتی۔

سری نگر: جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز مرکزی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کانگریس کے سینیئر رہنما راہل گاندھی کی پارلیمنٹ رکنیت منسوخ کیے جانے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ"2024 کے انتخابات سے پہلے ایک طاقتور حریف کے طور پر ابھرنے پر راہل گاندھی کی طرف سے مرکز کو واضح طور پر جھنجھلاہٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ بی جے پی سیاسی طور پر راہل کا مقابلہ نہیں کر سکتی، اس لیے اب وہ اداروں کو تباہ کر رہے ہیں کیونکہ راہل ساورکر کی طرح معافی مانگنے سے انکار کرتے ہیں۔"محبوبہ مفتی نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ "راہل نے لندن میں جن خدشات کا اظہار کیا وہ افسوسناک طور پر درست ثابت ہو رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر