سعودی حکومت کی جانب سے مسجدالحرام اور مسجدِ نبویﷺ میں تصاویر لینے سے متعلق چند نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
سعودی عرب میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی جانب سے جہاں اپنے کئی قوانین میں نرمی کی گئی، وہیں رمضان المبارک کے دوران عازمین کی بڑی تعداد میں عمرے کی ادائیگی کے لیے آمد پر مقدس مساجد میں تصاویر لینے سے متعلق نئی ہدایات دے دی گئی ہیں
حال ہی میں وزارت حج و عمرہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حرمین شریف کے تقدس کی روشنی میں عازمین کو دوسروں کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے درج ذیل آداب پر عمل کرنا ہوگا۔
1- حجاج اجازت کے بغیر دوسرے لوگوں کی تصاویر نہیں کھینچ سکتے۔
2- حجاج کو نماز کے دوران دوسرے لوگوں کی تصاویر لینے کی اجازت نہیں ہے۔
3- حجاج کرام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عبادت کے دوران دوسرے لوگوں کو پریشان نہ کریں۔
اس سے قبل سعودی عرب میں حکّام نے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران ایک سے زائد مرتبہ عمرہ کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
0 Comments