Latest News

راہل گاندھی کو لوک سبھا سے معطل کرانے کی بی جے پی کی کوشش۔

نئی دہلی: بی جے پی نے برطانیہ میں ہندوستانی جمہوریت پر راہل گاندھی کے مبینہ ریمارکس پر اپنا حملہ تیز کردیا ہے۔ بی جے پی نے راہل کو ایوان میں معافی نہ مانگنے پر لوک سبھا سے معطل کرنے کی پہل شروع کردی ہے۔ راہل کو ایوان سے معطل کرنے کے امکان کا پتہ لگانے کے لیے، بی جے پی نے لوک سبھا اسپیکر سے رابطہ کیا اور ایک خصوصی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے لوک سبھا اسپیکر سے ملاقات کی اور اس معاملے میں کارروائی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کی پارٹی کی دلیل ہے کہ راہل نے برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی میں اپنے ریمارکس سے پارلیمنٹ، جمہوریت اور ملک کے اداروں کی توہین کی ہے۔ ایم پی دوبے نے کہا ہے کہ اس معاملے میں ایک خصوصی کمیٹی بنائی جائے جو راہل کی لوک سبھا کی رکنیت معطل کرنے میں مدد کرے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر