Latest News

سڑک حادثے میں زخمی انجمن اسلام کی طالبہ نے ایمبولینس میں دیا امتحان، سی اے آر ایف نے دسویں کی طالبہ مبشرہ کی دوران امتحان مدد کی۔

ممبئی: امید تمام تراندھیروں کے باوجود روشنی کو تلاش کرلینے کی صلاحیت کا نام ہے۔ یہ کہاوت انجمن اسلام ڈاکٹر ایم آئی جے گرلس ہائی اسکول (باندرہ) کی دسویں کی طالبہ مبشرہ سید کے معاملے میں واضح طور سے ثابت ہوگیا جو ۱۷ مارچ ۲۰۲۳ کو سائنس کے دوسرے پرچے کے بعد حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔ ڈاکٹر صنم شیخ ، معلمہ انجمن اسلام گرلس ہائی اسکول ، سی اے آر ایف کے ذریعہ رابطہ کرنے پر مبشرہ کو ایس ایس سی بورڈ امتحان میں شامل ہونے کی امید کو ممکن بنانے کےلیے ایمبولینس مہیا کیاگیا، اب مبشرہ سی اے آر ایف کی ایمبولنس میں بورڈ امتحان کے لیے اپنے باقی کے پیپر کامیابی سے لکھ رہی ہے۔ بتادی ںکہ مبشرہ کو کار حادثہ پیش آیا تھا، کار اُن کے پیر پر چڑھ گئی تھی۔ جس کے بعد اُن کا آپریشن کیا گیا۔ اس کے بعد مبشرہ نے ایمبولینس میں پورا امتحان دیا۔ ایمبولینس کا انتظام اسکول انتظامیہ نے کیا تھا۔اسپتال میں داخلے کے بعد ۱۹ مارچ کو مبشرہ کو ڈسچارج کیا گیا اور دو ہفتے تک آرام کرنے کے لیے کہا گیا لیکِن امتحان دینے کے لیے اسکول انتظامیہ اور اُن کے کلاس ٹیچر کی کوششیں کام آئیں۔ مبشرہ نے امتحان میں شرکت کی۔اُن کی کلاس ٹیچر صنم شیخ کا کہنا ہے کہ 'وہ میری کلاس کی بہترین طالبات میں سے ایک ہے۔ اس کا شمار ٹاپ ۱۰ طالبات میں آتا ہے۔ صنم شیخ نے کہا کہ سب سے پہلے ہم نے بورڈ کو پورے واقعے کی اطلاع دی چنانچہ ہم نے بورڈ کو بلایا اور اجازت لی۔ اگلی اہم بات یہ کہ اسے سنٹر میں لے جانا تھا، ہم نے کینسر ایڈ اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کو بلایا جنہوں نے اُسے سینٹر تک لے جانے میں رضا مندی ظاہر کی۔ انہوں نے ہمیں اپنی ایمبولینس فراہم کی، جس کے بعد مبشرہ نے امتحان دیا۔کلاس ٹیچر صنم شیخ نے بتایا کہ انہیں ایمبولینس میں مرکز لے جایا گیا۔ وہاں پرنسپل نے اسے تسلی دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد ہمیں وہاں سے جانے کو کہا گیا۔ صنم شیخ نے بتایا کہ سارا معائنہ ایمبولینس میں کیا گیا انہیں ۱۴دن مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر