Latest News

بی جے پی لیڈر کے قتل کی سازش کے ملزم کھتولی کے بی جے پی لیڈر و سابق چیئرمین کی عدالت میں خودسپردگی۔

مظفر نگر : مظفر نگر میں بی جے پی لیڈر کے قتل کی سازش کے ملزم کھتولی کے بی جے پی لیڈر و میونسپل بورڈ کے سابق چیئرمین پارس جین نے عدالت میں خودسپردگی کر دی ہے۔ پارس جین کو ہائیکورٹ سے بھی ریلیف نہیں مل پائی تھی ملزم پارس جین کو عدالت نے کھتولی کے ہی بی جے پی لیڈر راجو والمیکی کے قتل کی سازش کے سلسلے میں طلب کیا تھا۔ ان کی اپیل پر ہائی کورٹ نے نومبر 2022 میں اس معاملے میں عبوری حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے راحت فراہم کی تھی اور20 دسمبر 2022 کو ہائی کورٹ نے اپیل کو خارج کرتے ہوئے اسٹے سے آزاد کر دیا تھا اسٹے سے قبل اسپیشل ایڈیشنل سیشن کورٹ نے ملزم کے خلاف دفعہ 83 کے تحت اٹیچمنٹ کی کارروائی کے احکامات جاری کئے تھے جس کے مد نظر جمعرات کو کھتولی کے سابق میونسپل بورڈ چئیر مین پارس جین نے عدالت میں خود سپردگی کردی ہے بعد ازاں ایس سی ایس ٹی عدالت سے انہیں عبوری ضمانت مل گئی ہے ریگولر ضمانت کی درخواست پر سماعت بعد میں کی جانے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر