Latest News

۳۷ مدارس کے مشترکہ امتحانات میں جامعہ محمودیہ اشرف العلوم سر فہرست، رابطہ مدارس مشرقی یوپی زون ۱ ؎کے نائب صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے تمام ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی۔

کانپور:۔ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دار العلوم دیوبند مشرقی یوپی زون1؎کے زیر اہتمام منعقدہ دو جماعتوں عربی اول اور دوم کی 2-2کتابوں کے مشترکہ امتحانا ت میں شامل37مدارس کے نتائج آ گئے ہیں۔زون کے نائب صدرمولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے کامیابی کے ساتھ مشترکہ امتحانات کا عمل مکمل کرانے،مکمل شفافیت کے ساتھ کاپی چیک کرانے اورمنظم طریقے سے نتائج کے اعلان پر اپنے زون کے صدر محترم مفتی اقبال احمد قاسمی اور جنرل سکریٹری مفتی عبد الرشید قاسمی، سکریٹری مفتی اظہار مکرم قاسمی اور ان کے تمام معاونین کو مبارکباد پیش کی۔مولانا عبد اللہ قاسمی نے اپنی زیر نظامت چلنے والی مشرقی یوپی کی دینی و تربیتی درسگاہ جامعہ محمودیہ اشرف العلوم کے ہونہار طالب علم اناؤ کے رہنے والے محمد زید کو صد فیصد نمبرات لا کرمدرسہ کا نام روشن کرنے پر مبارکباد پیش کر اچھے مستقبل کی دعائیں دیں۔ واضح ہو کہ ’محمد زید‘ نے مشترکہ امتحان میں عربی دوم کی دو کتابوں ہدایۃ النحو اورعلم الصیغہ میں صد فیصد نمبرات حاصل کرکامیابی حاصل کی ہے۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر