مدینہ منورہ کی ’البر‘ فلاحی تنظیم کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران 10 لاکھ خوراک کے پیکٹ تقسیم کیے جائیں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فلاحی انجمن کے سیکریٹری جنرل صالح جبلاوی نے کہا ہے کہ انجمن نے اس حوالے سے ’خیر المدینہ‘ کے نام سے اسپیشل مہم جاری کی ہے اس کی سرپرستی انجمن کے سربراہ گورنرمدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان کررہے ہیں۔
جبلاوی نے مزید بتایا کہ مسجد نبوی، مسجد قبا اور مسجد المیقات کے اطراف افطار خیمے لگائے گئے ہیں جہاں روزہ داروں کو گرما گرم تازہ خوراک کے پیکٹ پیش کیے جارہے ہیں۔
جبلاوی نے توجہ دلائی کہ ہماری انجمن رمضان کے مہینے میں مدینہ منورہ کے تمام محلوں میں افطار پیکٹ تقسیم کررہی ہے۔ فلاحی انجمن افطار پروگرام کے علاوہ اور بھی کئی اعانتی سکیمیں چلارہی ہے۔
0 Comments