Latest News

جماعت اسلامی ہند کے وفد کا بلڈوزر کارروائی کا نشانہ بنائی گئی مسجد تلک برج کا دورہ۔

نئی دہلی (آر کے بیورو)
رمضان المبارک میں ایک مسجد پر بلڈوزر کارروائی نے اقلیتی کمیونٹی میں اضطراب پیدا کردیا ہے ،قابل ذکر ہے کہ گزشتہ منگل کو بنگالی مارکیٹ نئی دہلی میں‌ واقع کم وبیش ڈھائی سو سال قدیم مسجد تلک برج کے کچھ حصے کو لینڈ اینڈ‌ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بھاری پولیس فورس کی نگرانی میں گرادیا ۔اس کادعوی ہے کہ یہ غیر قانونی تجاوزات تھے، جبکہ ضابطے کے مطابق پہلے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا نہ ہی کورٹ کا آرڈر مسجد انتظامیہ کو دکھایا گیا۔ خاص بات یہ ہے کہ مسجد تلک برج ان123جاییدادمیں شامل ہے جن کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔
دریں اثناء جماعت اسلامی ہند کے ایک وفد نےبدھ کو وہاں کا دورہ کیا ۔انہدامی کارروائی کے نتیجہ میں ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا ،مسجد انتظامیہ کے ذمہ داروں سے معاملہ کے قانونی پہلوؤں اوران کی طرف سے اٹھاۓ گیے اقدامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اور بغیر نوٹس اچانک علی الصبح کیے گیے بلڈوزر ایکشن پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
وفد نے انتظامیہ کمیٹی اور متولی کو بعض مشورے دیے اور اس معاملہ میں کیا کچھ کیا جاسکتا ہے اس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وفد میں جماعت اسلامی ہند کے ملی امور کے اسسٹنٹ سکریٹری انعام انعام الرحمن، قومی امور کے اسسٹنٹ سکریٹری لئیق احمد، سابق بیوروکریٹ اور اوقاف کے ایکسپرٹ حسیب احمد کے علاوہ جماعت اسلامی دہلی پردیش میں پرانی دہلی کے ناظم علاقہ اورانچارج وقف سیل خلیق الزماں شامل تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر