Latest News

خاتون کو کوڑے مارنے اور سنگسار کرنے کا فتویٰ، امام سمیت چار افراد گرفتار۔

بنگلہ دیش میں خاتون کو کوڑے مارنے اور سنگسار کرنے کے الزام میں پیش امام سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو پیش امام کے فتوے کے بعد 82 کوڑے مارے گئے اور 80 پتھر مارے گئے، تاہم خاتون کی جان بچ گئی۔
بنگلادیش میں 30 سالہ عورت کو غیر ازدواجی تعلقات کے الزام میں پیش امام نے کوڑے مارنے اور سنگسار کرنے کا فتویٰ دیا جس پر پیش امام اور دیگر تین افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے بنگلا دیش کے خواتین اور بچوں کے خلاف ظلم کی روک تھام کے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر