Latest News

فلسطینی شہر غزہ پر اسرائیلی فوج نے کیا حملہ، فلسطینی حملہ آور کی فائرنگ سے دو یہودی آباد خواتین ہلاک۔

فلسطینی شہر غزہ پر اسرائیلی فوج  نے حملہ کر دیا، شہر میں کئی دھماکے سنے گئے ہیں۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر حملے کی تصدیق کردی  ہے۔
فلسطینی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملوں میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے کئی تربیتی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے،فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔اس سے قبل اسرائیل نے لبنان سے فائر کیے گئے راکٹوں کا الزام فلسطینی گروپس پر عائد کیا  تھا جس پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے راکٹ حملے پر جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

اُدھر، مقبوضہ فلسطین سے”العربيةاور”الحدث” کے نامہ نگاروں نے دو یہودی آباد کار خواتین کی فلسطینی فائرنگ میں ہلاکت اور تیسری کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔ فائرنگ کا واقعہ غرب اردن میں وادی اردن [الاغوار] کے شمالی علاقے الحمرا جنکشن پر جمعہ کے روز پیش آیا۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ فوج فائرنگ کرنے والے شخص کو تلاش کر رہی ہے جو کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ اسرائیلی فوج نے اس مقصد کے لئے اریحا اور نابلس کو جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے تاکہ حملہ آور ان علاقوں کی جانب فرار نہ ہو سکے۔
میڈیا کے مطابق وادی اردن میں فائرنگ کرنے والے شخص گاڑی خراب ہو جانے کے باعث جائے وقوعہ سے پیدل ہی فرار ہوا۔
اسرائیلی ایمبولینس سروس کے اہلکاروں نے بھی تصدیق کی ہے غرب اردن کے شمالی علاقے میں فلسطینی حملہ آور کی فائرنگ سے دو یہودی آباد خواتین ہلاک اور تیسری شدید زخمی ہو گئیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر