Latest News

گودھرا سانحہ کے ۸ سزا یافتگان کو سپریم کورٹ سے ضمانت، عید کے پیش نظر چیف جسٹس اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بینچ کا فیصلہ، چار کی ضمانت سے انکار۔

نئی دہلی۔: سپریم کورٹ نے ۲۰۰۲میں گجرات کے گودھرا میں سابرمتی ایکسپریس کو آگ لگانے کے معاملہ میں 8 مجرموں کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ ان تمام مجرموں کو 17 سے 20 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ وہیں، سپریم کورٹ نے مزید چار مجرموں کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔ انہیں ٹرائل کورٹ نے موت کی سزا سنائی تھی لیکن بعد میں ہائی کورٹ نے اسے عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے گودھرا کیس کے قصورواروں کی ضمانت کے معاملے پر فیصلہ کیا۔ عدالت نے کہا کہ ضمانت کی شرائط پوری کرنے کے بعد باقی لوگوں کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔ قصورواروں کے وکیل سنجے ہیگڑے نے عید کے پیش نظر انہیں ضمانت پر رہا کرنے کی اپیل کی تھی۔سپریم کورٹ نے 2002 میں گودھرا سابرمتی ایکسپریس ٹرین میں آگ لگا کر 59 افراد کو زندہ جلا دینے کے معاملہ میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے عبدالرحمان دھنتیا، عبدالستار ابراہیم گدی سمیت 27 مجرموں کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔گجرات حکومت کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت کو بتایا ’’یہ صرف پتھراؤ کا معاملہ نہیں ہے۔ مجرموں نے سابرمتی ایکسپریس کی بوگی بند کر دیا تھا، جس میں 59 مسافر ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔‘‘ تشار مہتا نے عدالت کو بتایا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ان کا کردار صرف پتھر بازی کا تھا لیکن جب آپ ایک بوگی کو باہر سے بند کرتے ہیں، اسے آگ لگا دیتے ہیں اور پھر پتھراؤ کرتے ہیں، یہ صرف پتھر بازی نہیں ہے۔گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ان مجرموں کی ضمانت پر غور نہیں کیا جائے گا، جنہیں نچلی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی لیکن ہائی کورٹ نے انہیں عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔ تاہم سپریم کورٹ نے کینسر کے باعث ایک ملزم کی اہلیہ کی عبوری ضمانت کی مدت میں توسیع کر دی تھی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر