Latest News

مظفر نگر میں چار سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار، ملزم پہلے بھی ۷ سالہ بچی کو اپنی ہوس کا شکار بنا چکا ہے۔

کھتولی/مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سفاک درندہ صفت نے 4 سالہ بچی کی عصمت دری کی تھی۔ اس سلسلے میں متاثرہ کے اہل خانہ نے چرتھاول پولیس نے شکایت کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم نوجوان اویس ولد معراج کو گرفتار کرلیا ہے۔
جانکاری دیتے ہوئے ایس پی سٹی ستیہ نارائن پرجاپت نے بتایا کہ گزشتہ روز متاثرہ کے اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کے محلے کے ایک نوجوان نے اپنی 4 سالہ بچی سے زیادتی کی ہے گرفتار مزم سے تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ ملزم اس سے قبل بھی اس طرح بچوں کو اپنا شکار بنا چکا ہے فی الحال متعلقہ دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو ل جیل بھیج دیا گیا ہے ایس پی سٹی نے کہا کہ پولیس نے اس قابل مذمت اور شرمناک واقعہ کا گہرائی اور سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر