Latest News

کنگ خان پھر بنے بادشاہ، ٹائم ۱۰۰ ریڈر پول میں سر فہرست۔

نئی دہلی: کنگ خان کے نام سے مشہور بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی بادشاہت ایک بار پھر ثابت کر دی ہے، جب ٹائم میگزین کی طرف سے کرائے گئے 2023 ٹائم 100 پول میں وہ سر فہرست رہے۔ اس پول میں میگزین نے قارئین سے ان شخصیات کے لیے ووٹ دینے کو کہا تھا جو ان کے مطابق، ٹائم کی طاقت ور ترین شخصیات کی سالانہ فہرست میں مقام حاصل کرنے کے اہل ہیں۔
ٹائم ڈاٹ کام پر شائع رپورٹ کے مطابق پول کے دوران مجموعی طور پر 12 لاکھ سے زیادہ افراد نے ووڈ دیا، جس میں سے 4 فیصد ووٹ لیکر خاص کر کے شاہ رخ خان سرفہرست رہے۔ فہرست میں شاہ رخ خان کے علاوہ ہالی ووڈ کی اداکارہ مشیل یو، معروف ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمز، میٹا (فیس بک) کے سی ای او مارک زکربرگ اور جنوبی امریکی ملک برازیل کے صدر لوئز ایناشیو لولا ڈی سلوا شامل ہیں۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر