Latest News

بگ باس شو میں زبیر خان سے بدسلوکی پر سلمان خان کو افسوس، آپ کی عدالت میں اظہار،اداکار زبیر خان نے اسے بڑی جیت قرار دیا۔

ممبئی: (نمائندہ خصوصی) بگ باس میں شرکت کرنے والے اداکار زبیر خان کے ساتھ بدسلوکی معاملے پر سلمان خان نے آپ کی عدالت میں افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بگ باس میں شریک مقابلہ زبیر خان کو سلمان خان نے ’کتا ‘ بنانے کی بات کہی تھی اور ٹی وی پر اداکار پارس چھابڑا کو شو سے باہر ملنے کی دھمکی دی تھی ان کی یہ دھمکیاں کافی موضوع بحث رہی تھی، ایسے میں اب انہوں نے رجت شرما کے شو میں اپنا جواب دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ نمائندہ ممبئی اردو نیوز نے جب اداکار زبیر خان سے اس پر سوال کیا تو انہوںنے کہاکہ ’’سلمان خان نے جن لوگوں کے ساتھ بدسلوکی کی ہےان میں سے میں پہلا اور پاس چھابڑا دوسرے ہیں جن کے تعلق سے وضاحت کی گئی ہے اور ان کی طرف سے افسوس کا اظہار کیا ہے، رجت شرما کے شو آپ کی عدالت میںسلمان خان نے اظہار افسوس کیا ہے تو یہ میری اورعام آدمی کی بڑی جیت ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں بہت خوش ہوں اس بات سے کہ ایک بڑے پلیٹ فارم پر اس کا اظہار کیا میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے عزت وتوقیر بخشی اللہ ہی جسے چاہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہے ذلت بخشتا ہے۔ اللہ نے مجھے ان کے اظہار افسوس کے ذریعے ایک بار پھر عزت سے نوازا الحمدللہ‘‘۔ بتادیں کہ رجت شرما کے شو ’آپ کی عدالت‘ میں سلمان خان نے کئی مسئلے پر بات کی، انہی میں ایک بگ باس ۱۱ میں شریک مقابلہ زبیر خان کو ’کتا‘ بنانے کی دھمکی پر سلمان خان نے جواب دیا، شو کے ہوسٹ ان سے او ٹی ٹی کو لے کر بات کررہے ہوتے ہیں جسے لے کر اداکار کہتے ہیں اس کےلیے بھی ایک سینسر ہوناچاہئے اور اس پر بھی روک لگائی جانی چاہئے اسی درمیان سلمان خان کراس کرتے ہوئے کہتے ہیں کیا ساری روک ٹوک صرف او ٹی ٹی پر ہی بگ باس پر نہیں؟ اس پر سلمان خان کہتے ہیں کہ باگ باس میں کافی روک ٹوک ہے وہیں رجت شرما نے انہیں یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ایسی روک ٹوک ہے کہ آپ زبیر خان کو کہتے ہیں کہ ’قسم خدا کی تیرے کو کتا نہیں بنا دیا تو میرا نام سلمان خان نہیں‘ اس پر سلمان خان نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ’ہاں کہا تھا اس لیے کیو ںکہ انہوں نے گھر کے اندر بہت بدتمیزی کی تھی ، میں نے تو پورا فوٹیج دیکھا ہے اور پھر ناراض ہونا شروع کردیا انہوں نے؟ اس کے بعد شو کے ہوسٹ ایک بار پھر سلمان خان کو گھیرنا شروع کردیا رجت شرما نے کہاکہ پارس چھابڑا کو آپ نے کہا تھا کہ میں اپنی پر آجائوں تو تجھے ٹھیک کردوں گا، مجھے باہر آکر مل؟ سلمان خان نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہاں انہوں نے بھی۔۔۔پارس کا اتنا نہیں تھا۔ کبھی کبھی ہم دوسروں کی باتیں بھی سن لیتے ہیں کیوں کہ انہوں نے پورا کانٹینٹ دیکھا فالو کیا ہے جو ہمارے کرائیٹیو ہیڈس ہیں، کانٹینٹ والے ہیں تو پھر وہ مجھے بتاتے ہیں کہ ایسا ہوا تھا ویسا ہوا تھا اس وقت غصہ آجاتا ہے لیکن جب میں اپنے آپ کو بعد میں دیکھتا ہوں تو محسوس ہوتا ہے کہ اس کی کیا ضرورت تھی؟ مجھے کافی برا لگتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر