Latest News

سول سروسز امتحانات میں ۳۰ مسلم بچے بھی کامیاب، اننت ناگ کے وسیم بھٹ نے حاصل کیا ساتواں مقام۔

نئی دہلی: یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے منگل کو سول سروسز ۲۰۲۲ کے امتحان کا نتیجہ جاری کر دیا ہے جس میں خواتین نے چار سرفہرست پوزیشن حاصل کی ہے۔ ایشیتا کشور نے سول سروسز میں امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ گریما لو ہیا دوسرے نمبر پر رہیں۔ اس کے بعد اوما ہرتھی این اور اسمرتی مشرا نے جگہ بنائی ہے۔ اس امتحان میں ۳۰ مسلم بچے بھی کامیاب ہوئے ہیں، وہیں اننت ناگ کے وسیم بھٹ نے آل انڈیا رینک میں سےساتواں مقام حاصل کیا ہے۔ کامیاب ہونے والے مسلم بچوں میں وسیم احمد بھٹ، مسکان ڈا گر، نوید احسن بھٹ، اسد زبیر، عامر خان، روحانی، عائشہ فاطمہ، شیخ حبیب اللہ، ضوفشاں حق ، منان بھٹ، عاقب خان، معین احمد محمد، عدیل احمد، ارشد محمد، رشیدہ خاتون ایمن رضوان، محمد رضوان، محمد عرفان، سید محمد حسین، قاضی عائشہ ابراہیم، محمد افضل، ایس محمد یعقوب، محمد شاداں، تسکین خان، محمد صدیق شریف، عقیلہ بی ایس، محمد برہان زماں، فاطمہ حارث، ارم چودھری اور شیرین شہانہ شامل ہیں۔ بتا دیں کہ اس سے قبل یو پی ایس سی ہی ایس ای کا ابتدائی امتحان 05 جون - 2022 کو منعقد ہوا تھا اور امتحان کے نتائج 22 جون کو جاری کیے گئے تھے ۔ امتحان 16 سے 25 ستمبر تک منعقد ہوا اور نتائج کا اعلان 06 دسمبر کو کیا گیا تھا۔ انٹرویوز 18 مئی کو ختم ہوئے تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر