Latest News

اندورمیں منعقد ہونے والا مسلم پرسنل لا بورڈ کا اجلاس منسوخ۔

نئی دہلی:  اندور کے ماہو علاقے کے مدرسہ جامعہ اسلامیہ میں مسلم پرسنل لا بورڈ کا اٹھائیس واں اجلاس منعقد ہونے والا تھا۔ جس کا عنوان تھا تحفظ شریعت کانفرنس تین ، چار جون کو منعقد ہونے والے اجلاس کو انتظامیہ نے لا اینڈ آرڈر کے پیش نظر منسوخ کر دیا ہے۔ مسلم پرسنل لا بورڈ کے اس اجلاس میں ملک بھر سے ممتاز علماء اور دانشور کا خطاب ہونے والا تھا، جس میں ہزاروں لوگوں کے جمع ہونے کا امکان تھا۔ اس اجلاس کے لیےتمام تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں۔ انتظامیہ کی جانب سے منظوری مل گئی تھی، اس اجازت کو ماہو ایس ڈی ایم نے منسوخ کردیا۔ اجلاس کے دعوت نامہ پوسٹر اور دیگر تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی تھیں مگر آخری وقت میں اجلاس کی اجازت نہیں دی گئی۔ اجلاس کے ذمہ دار محمد تصور فلاح سے فون پر بات کی تو انہوں نے بتایا کہ اجازت کو منسوخ کردیا گیا مگر اجلاس کے لیے اجازت لینے کی کوشش جاری ہے۔واضح رہے کہ اجلاس میں مولانا ارشد مدنی، پروفیسر محمد علی نقوی (علی گڑھ) مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولانا سجاد نعمانی ،مولانا سید محمود مدنی، مولانا محمد سفیان قاسمی، مولانا اصغر امام مہدی ، سعود عالم قاسمی، مولانا عبیداللہ خان اعظمی، مولانا ابو طالب رحمانی، سید سعادت اللہ حسینی ، مولانا فضل الرحمن مجددی، مولانا سید بلال حسن ندوی، مولانا عمرین محفوظ رحمانی، ا مولانا خالد رشید ندوی ، حیدرآباد کے بیرسٹر اسدالدین اویسی ،عارف مسعود ،خالد ندوی غازی پوری ،اور مولانا محمد یاسین عثمانی ،جیسی شخصیات اجلاس میں شرکت کرنے والے تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر