Latest News

کرناٹک اسمبلی الیکشن، آج پولنگ، انتظامات مکمل۔

بنگلورو: کرناٹک میں کل ہونے والے آزادانہ اور منصفانہ چناو کو یقینی بنانے کیلئے سخت سیکورٹی فراہم کرنے کے علاوہ پولیس محکمے کی جانب سے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریاست میں 58 ہزار 282 پولنگ بوتھوں میں سے 11ہزار 617 پولنگ بوتھوں کوحساس قرار دیاگیاہے۔چناو کے روز ایک لاکھ 56ہزار پولیس افسروں، کانسٹبل، ہوم گارڈ اورپیراملٹری فورسز سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے تعینات کئے جائیں گے۔حساس اور اہم پولنگ بوتھوںپر CAPF کی 650 کمپنیاں،CRPFکی 101، بی ایس ایف کی 108، سی آئی ایس ایف کی75، آئی ٹی بی پی کی70، آرپی ایف کی 35 اور ایس اے پی کی 186 کمپنیاں تعینات کی جائیں گی۔چناؤکے دن سخت سکیورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ رائے دہندگان بغیر کسی خوف اور طرفداری کےاپنا ووٹ ڈال سکیں۔ کَل بڑی تعداد میں پولیس اور نیم فوجی دستے تعینات کئے جائیں گے۔کُل 2 ہزار 930 سیکٹر موبائل یونٹ ہوں گے اور ہر یونٹ 20 پولنگ بوتھوں پر نظر رکھےگا۔ سیکٹر موبائل یونٹوں پر نظر رکھنے کیلئے انسپکٹروں کی قیادت میں 749 نگراں موبائلیونٹ بھی ہوں گے۔ DYSP سطح کا افسر ہر حلقے میں سیکٹرموبائل یونٹوں کی نگرانی کرے گا۔ بین ضلع اور بین ریاستی سرحدوں کی 700 چیک پوسٹوںپر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ ووٹروں میں اعتماد پیدا کرنے کیلئے روٹ مارچوں کا منصوبہبنایا گیا ہے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے تحفظ کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر