مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے مظفرنگر ضلع صدر اور دیگر عہدیداران ضلع اسپتال پہنچے۔ حال ہی میں دیوبند کے رہائشی رہنے والے مطلوب احمد کو نئی منڈی تھانے کے باغوں والی گاؤں کے باہر کچھ شر پسند عناصر نے پیٹا تھا۔ جس کی ضلع اے آئی ایم آئی ایم نے حملہ کی مخالفت کی اور متاثرہ کا حال دریافت کیا۔ اے آئی ایم آئی ایم کے ضلع صدر مولانا محمد عمران قاسمی نے بتایا کہ انہوں نے آج اس سلسلے میں اعلیٰ افسران سے بات چیت کی ہے۔ اور نامعلوم ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سارا معاملہ ہمارے ریاستی صدر شوکت انصاری کے علم میں ہے اور ان کی کال پر آج وہ متاثرہ سے ملے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں اس طرح کے واقعات روز کہیں نہ کہیں دیکھنے کو ملتے ہیں۔ آنے والے وقت میں ایسا لگتا ہے کہ اگر ان پر ایکشن نہ لیا گیا تو معاملہ مزید بگڑنے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے میں اعلیٰ حکام سے ملاقات کر چکے ہیں۔ اس لیے انہوں نے ہمیں کارروائی کا یقین دلایا ہے۔ ہسپتال پہنچنے کے بعد انہوں نے متاثرہ مطلوب سے ملاقات کی اور اس کا حال دریافت کیا۔ پولیس کی کارروائی پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ علاقے کی فضا زہر آلودہ کرنے کی کوشش کرنے والے شر پسند ابھی تک کیوں نہیں پکڑے گئے۔ اے آئی ایم آئی ایم نے قصورواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک اس معاملے میں نئی منڈی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ لیکن ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر جلد گرفتاری نہ کی گئی تو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین احتجاج کرے گی۔
0 Comments